آئینۂ دکن

تجوید القرآن ٹرسٹ عنبر پیٹ میں عظیم الشان جلسہ عام محمدﷺ کا پیغام انسانیت کے نام

حیدرآباد: 7؍نومبر (عصر حاضر) مولانا حافظ محمد زکریا فہد قاسمی کنوینر اجلاس کی اطلاع کے بموجب  تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ عنبرپیٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عام محمدﷺ کا پیغام انسانیت کے نام بتاریخ 12؍ربیع الاول 1441ھ م 10؍نومبر 2019ء بروزِ ا توار بوقت صبح 9؍بجے تا دوپہر 1؍بجے بمقام احاطہ جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت خادم القرآن حافظ محمد غوث رشیدی بانی و صدر تجویدالقرآن ٹرسٹ اور نگرانی الحاج شیخ داؤد اقبال صاحب فرمائیں گے۔ مہمانانِ خصوصی عالی جناب تفسیر اقبال صاحب کمشنر پولیس آف کھمم‘ الحاج محمد کلیم صاحب پروپرائٹر تاج ٹریڈنگ کمپنی‘ الحاج محمد عبد النعیم چیف انجینئر این کے اسوسیٹس‘ الحاج افتخار الدین صدیقی صاحب سیول کنٹراکٹر‘ عالی جناب سید حسین صاحب ریٹائرڈ ڈائرکٹر اسٹیٹ آڈٹ ڈپارٹمنٹ آندھرا پردیش شرکت فرمائیں گے۔ اس اجلاس کو حضرت مولانا ارشد علی قاسمی صاحب مدظلہ جنرل سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا پردیش اور حافظ سراج الحق فاضل دعوہ اسلامک اکیڈمی مخاطب کریں گے۔ عالی جناب کالیر وینکٹیشم صاحب ایم ایل اے عنبر پیٹ‘ عالی جناب ایم رمیش صاحب آئی پی ایس جوائنٹ کمشنر آف پولیس‘ عالی جناب درگا پرساد ریڈی سینیر لیڈر عنبر پیٹ‘ عالی جناب پلی جگن صاحب کارپورٹر عنبر پیٹ‘ عالی جناب محمد یاسین ریف صاحب سینیر لیڈر عنبرپیٹ مہمانانِ اعزازی کے طور پر شرکت فرمائیں گے۔ جمیع ٹرسٹیان‘ معاونین ‘ منتظمین‘ معلمین و معلمات نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔

نوٹ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×