حیدرآباد و اطراف

گوشہ محل میں سڑک کا کنارہ اچانک دھنس جانے سے کئی لوگ زخمی‘ گاڑیوں کو بھی نقصان

حیدرآباد: 23؍دسمبر (عصرحاضر) گوشہ محل کے چکناواڑی میں نالہ کے کنارے دکانداروں، خریداروں اور مسافروں کے درمیان اس وقت تناؤ دیکھا گیا کہ جب جمعہ کے روز اچانک سڑک کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس جگہ پر ایک بازار قائم تھا جس میں کچھ سبزی فروشوں نے سڑک کے اس حصے کے ساتھ اپنے اسٹال لگا رکھے تھے جو کہ زمین میں دھنس گئے۔ اس واقعہ میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کے علاوہ کچھ کاروں، آٹوز اور بائک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اردگرد کافی ہجوم جمع ہوگیا اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ اس واقعہ کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ سڑک کا حصہ کس وجہ سے دھنس گیا۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے عہدیداروں نے بتایا کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سڑک کا وہ حصہ کس وجہ سے دھنس گیا؟۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing