آئینۂ دکن

تلنگانہ وقف بورڈ کے نئے چیئرمین مسیح اللہ خان نے اپنی ذمہ داری سنبھالی

حیدرآباد: تلنگانہ وقف بورڈ چیئرمین مسیح اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘وزیراعلیٰ نے ایک بہت بڑی ذمہ داری مجھے سونپی ہے، اس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔’ انہوں نے کہا کہ وقف جائیداد لوگ غریب اور یتیم و بے سہارا لوگوں کے لیے وقف کرتے تھے اور یہ اللہ کی امانت ہے۔ ہم تمام لوگ مل کر ان کی حفاظت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گیارہ بجے سے ایک بجے تک میں روزانہ دفتر میں موجود رہو ں گا۔ اگرکسی بھی کسی قسم کی شکایت یا درخواست ہو توراست مجھے دے سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے بھی درخواست کی کہ وہ وقف جائیداد کی حفاظت کریں اورکوئی بھی اطلاع ہوتو ان تک پہنچائیں۔
حسین شاہ ولیؒ اراضی مسئلہ پرانہو ں نے کہاکہ بورڈ میں اس مسئلہ پر بات کی جائے گی اور فیصلہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی سے زیادہ ہم بہتر سے بہترکام کریں گے۔محمدمسیح اللہ کوچیئرمین منتخب کیے جانے پر وزیرداخلہ محمدمحمودعلی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج وقف بورڈ کے تمام اراکین اس موقع پرموجودہیں اور تمام نے محمدمسیح اللہ کومبارکبا دی۔
محمودعلی نے کہاکہ اس کمیٹی میں تمام باصلاحیت لوگ موجودہیں ۔ محمودعلی نے امید ظاہر کی کہ محمدمسیح اللہ نے جووعدہ کیا ہے کہ وقف بورڈکوبہتر طور پرچلانے کا وہ اس پرعمل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وقف بورڈکا پورا اسٹاف ہمیشہ موجود رہے گا۔ وقف بورڈ کی کمیٹی کے انتخاب کیلئےکافی وقت لگا ہے جس کی وجہ سے کئی کام رکے ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ جلد از جلد یہ تمام کام مکمل ہوجائیں گے ۔متفقہ طورپر تمام لوگ فیصلے کرتے ہوئے وقف بورڈ وکوزیادہ سے زیادہ مضبوط بنائیں۔ پورے تلنگانہ کے مسلمانوں کی نظر ہمیشہ وقف بورڈ پر رہتی ہے کیوں کہ یہ کافی اہم ادارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہت اچھی طریقہ سے وقف جائیداوں کاتحفظ کیاجائے گا۔ وقف جائیدادوں کو ڈیولپ کیاجائے گا اور وقف کرایوں میں اضافہ کیاجائے گا۔ وقف بورڈ کوجتنی زیادہ آمدنی ہوگی اس سے مستحق لوگوں کی مدد کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×