حیدرآباد و اطراف
تجویدالقرآن ٹرسٹ عنبرپیٹ میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ، مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی کا اصلاحی خطاب ہوگا
حیدرآباد: 15؍جون (پریس ریلیز) مفتی محمد عرفان قاسمی استاذ ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام انشاءاللہ بہ تاریخ 16/ جون 2022 ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر (1:30) بمقام مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوگا۔ جلسہ کی صدارت خادم القرآن حضرت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب (صدر ٹرسٹ) فرمائیں گے اس جلسہ کو ریاست کے بزرگ عالم دین محبوب العلماء عارف باللہ امیرشریعت حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم (سرپرست ادارہ ہذا) مخاطب فرمائیں گے۔ نگران جلسہ مولانا محمد زکریا فہد قاسمی نے تمام حضرات سے شرکت کی درخواست کی ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔