جامعۃ الرحمن سریاپیٹ میں اسلامی نمائش‘ طالبات کا شاندار تعلیمی و ثقافتی مظاہرہ
سریاپیٹ:30/اکتوبر (عصرحاضر) مفتی عبدالنافع اسامہ کی اطلاع کے بہ موجب سرزمین سریاپیٹ تلنگانہ میں پہلی مرتبہ اسلامک ایگزیبیشن کا بدست محترم جناب محمد امتیاز اسحاق چیرمین ٹی.یس.ایم حیدرآباد افتتاح عمل میں آیا؛ جس میں تقریبا پچاس سے زائد طالبات نے حصہ لیا؛اس پروگرام میں مدرسہ جامعۃ الرحمان سریاپیٹ کی طالبات نے اپنا شاندار تعلیمی و ثقافتی پروگرام پیش کیا،اور بہترین انداز میں اپنی فنکاریوں کا مظاہرہ کرتے ہوے تمام مہمانان عظام کا دل موہ لیا؛اس موقع پر مولانا عمر عابدین نایب ناظم المعہدالعالی الاسلامی حیدرآباد نے اپنے خطاب میں فرمایاکہ الحمدللہ جامعۃ الرحمان سریاپیٹ کے اس پروگرام سے بے حد خوشی ہوی.یہ ایک بافیض ادارہ ہے.مدرسہ ہذا کی طالبات نے اپنی تمام تر صلاحیت کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ مدرسہ میں تعلیم کے ساتھ بہت سارے ہنر جو زندگی میں کام آسکے وہ بھی سیکھاے جاتے ہیں.جوکہ وقت کی اھم ترین ضرورت ہے.اس موقع پر تمام طالبات واساتذہ اور معلمات کو مبارک بادی دیتاہوں کہ انہوں نے کافی محنتیں کرکے اس ایگزیبیشن کو کامیاب ونایاب بنایاہے.. اس خوبصورت پروگرام میں حصہ لینے والےطالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی اور اپنی نیک دعاؤسے بھی نوازا۔ اخیر میں مولانا مفتی عبدالکافی اسرار نعمانی ناظم جامعۃ الرحمان نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکرتے ہوے فرمایا کہ آپ حضرات کی توجہ اور دعاکا نتیجہ ہے کہ قلتِ اسباب اور تنگی مکاں کے باوجود یہ ادارہ مصروف عمل ہے.واضح ہوکہ پروگرام کی سرپرستی مفتی عبدالباقی ارشد قاسمی صدر جمعیۃعلماء میڑچل نے فرمای.اور مفتی ناصر حسین اسعدی ناظم مدرسہ الحمیراء للبنات کوداڑ مہمان خصوصی تھے.شرکاء میں مولانا رفیع الدین اسعدی.مفتی محمد حسان رشیدی.مولانا محمد سہیل. مولانا عبد الجبار رشیدی.مولانا عبدالواسع ثمامہ منتظم مدرسہ جامعۃ الرحمان .جناب محمد ریاض.جناب محمد سعید کے علاوہ عوام الناس کثیر تعداد موجود تھی۔