آئینۂ دکن

عید الفطر، اللہ کی تکبیراور بڑائی کا اعلان کرتی ہے۔ہم قرآن کے پیغام کو عام کریں

عید گاہ حضرت اجالے شاہ ؒ،سعیدآباد پر ہزاروں فرزندانِ توحید نے نماز عید الفطر انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ اد اکی۔نماز سے قبل امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ محترم مولانا حامد محمد خان نے بصیرت افروزخطاب کیا۔  امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان نے اپنے خطاب میں بنیادی طور پر چار نکات کا پیغام سارے ملک کو دیا ہے جس کو سننے کے بعد موجودہ دل شکستہ حالات میں ایک انتہائی خوشی و مسرت اور افتخار کا مشترکہ احساس تمام شرکاء  کے چہروں پر محسوس ہوا۔مولانا نے آغاز میں کہا کہ ملک میں کسی بھی قسم کاتہوار’فیسٹیول،عیداس قوم کی شناخت و تعارف کا اظہار کرتی ہے کہ وہ کسطرح اسکو مناتے ہیں۔ عیدالفطر مسلم قوم کی شناخت کا اظہار کرتی ہے۔مولانا نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر عید گاہوں میں مسلم سماج کے تمام تر افراد کا ایک ساتھ جمع ہونا اور بلا تفریق حسب و نسب ذات و برادری اور مال و مرتبہ کاندھے سے کاندھے ملاکر ایک ساتھ مراسم ادا کرنا ایک عظیم مذہب کی پہچان اور عظیم مساوات کا عملی مظاہرہ و درس ہے جو کہ صرف اور صرف دین اسلاکی تعلیم ہے،اسلام تمام انسانیت کو مساوی حقوق دینے کی استطاعت رکھتا ہے۔سللہ خطاب جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نماز عید کے بعد ایک دوسرے سے گلے ملنا اور مبارکباد دینا صرف ایک رسم نہیں بلکہ ایک دوسرے سے دلوں کا ملنا ہے جس سے ایک دوسرے کے ساتھ رواداری اور ایک دوسرے کو قبول کرنے اور برداشت کرنے کا عظیم مادہ پیدا ہوتا ہے اس کے علاوہ نماز عید کے لئے عیدگاہوں کو آنے سے پہلے خیرات و صدقات کی ادائیگی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ سماج میں کوئی عید کے دن پیٹ کی بھوک کی فکر میں عید کی خوشیاں منانے سے محروم نہ رہ جائے ساتھ ہی یہ عید الفطر اللہ تعالی کی تکبیر کو بلند کرتی ہے اور اسکی بڑائی کا اعلان کرتی ہے زبانی بھی اور عملی طورپر بھی اور یہ پیغام بھی دیتی ہے کہ رب العزت مالک عرش و سماں کی کبریائی بیان کرنے والی قوم مخالف کی بلڈوزروں سے ڈرانے والی پالیسی جیسی گھٹیا حرکتوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی بلکہ ان کو انجام عظیم کے عبرتناک نتائج سے ڈراتے ہوئے دعوت دین پیش کرتی ہے۔مولانا نے قرآن کے پیغام کو برادران وطن تک پہچانے پر زور دیا۔تاکہ وہ بھی الہی پیغام سے واقف ہوں۔نماز عید کی امامت حافظ و قاری شرف الدین عمران نے کی اور خطبہ عید جناب حافظ محمد رشاد الدین ناظم شہر عظیم تر حیدرآباد نے دیا اور آخر میں رخت آمیز دعا کی۔انتظامی کمیٹی مسجد و عید گا ہ حضرت اجالے شاہؒ کی جانب سے مصلیان کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔اس موقع پرجناب سید محمد عبدالقادرناصر،نائب صدر انتظامی کمیٹی مسجد و عید گا ہ حضرت اجالے شاہؒ وامیر مقامی جماعت اسلامی ہند ملک پیٹ بھی موجودتھے۔مجلسی قائد و رکن اسمبلی ملک پیٹ جناب احمد بن عبد اللہ بلعلہ نے اس موقع پر تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ایس آئی او، کے نوجوانون نے بعدنماز عید نمازیوں کی شربت سے تواضع کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×