آئینۂ دکن

حافظ بابا نگر میں ہوٹلوں اور تجارتی اداروں کے قریب کھڑی گاڑیوں کو پولیس نے ضبط کرلیا

حیدرآباد19 نومبر(عصرحاضر) پراناشہرحیدرآباد کے علاقہ بابانگر چوراہا میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ہوٹلوں اورتجارتی اداروں کے قریب ٹہرائی گئی گاڑیوں کو ضبط کیاگیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ غیرمجاز طورپرگاڑیوں کی پارکنگ فٹ پاتھس پر کی گئی جس کے نتیجہ میں یہ کارروائی کی گئی تاہم دوسری طرف عوام کا کہنا ہے کہ ان کو گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے بلدیہ کی جانب سے کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے ٹریفک پولیس کے رویہ کو بھی نامناسب قراردیا اور کہا کہ باربار توجہ دلانے کے باوجود بھی بلدیہ کی جانب سے پارکنگ کیلئے کوئی مناسب سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×