آئینۂ دکن

طالبات کی تصاویر اور ویڈیوز لے کر نامعلوم افراد کو بھیجنے پر اسکول ٹیچر معطل

حیدرآباد: 7؍دسمبر (عصرحاضر) فرائض میں کوتاہی پر ایک خاتون ٹیچرکومعطل کردیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں پیش آیا۔یہ خاتون ٹیچر،باباپور۔گگن پورمواضعات کے سرکاری اسکول میں برسرخدمت تھی۔اس کی معطلی کے احکام، منگل کی شب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسراشوک نے جاری کئے۔ان احکام میں کہاگیا کہ اسکول اسسٹنٹ کو فرائض میں کوتاہی،اسکول میں نامناسب رویہ کے سبب معطل کردیاگیا ہے۔اس خاتون ٹیچر پر طالبات کی تصاویر اورویڈیوز لے کرنامعلوم افراد کو بھیجنے کا الزام ہے۔بتایاجاتا ہے کہ یہ ٹیچر، اجنبی افراد کے ساتھ فون پر بات کرنے کے لئے بھی طالبات پر دباو ڈال رہی تھی۔اس واقعہ پر لڑکیوں کے والدین اور طلبہ یونینوں نے برہمی کااظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×