• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

دارالعلوم حیدرآباد میں صفا بیت المال کی پچاس سے زائد شاخوں کا تربیتی و تنظیمی اجلاس

تلنگانہ‘ آندھراپردیش‘ مہاراشٹرا‘ کرناٹک‘ مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے نمائندہ ذمہ داران کی آمد

Asrehazir by Asrehazir
جنوری 23, 2020
in حیدرآباد و اطراف
0
83
SHARES
522
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد: 23؍جنوری (پریس ریلیز) رفاہی‘ ملی و تعلیمی مثالی ادارہ صفابیت المال انڈیا جس نے گزشتہ تیرہ سالوں میں اپنی مخلصانہ کوششوں سے اپنی پہچان بنائی اور ملک بھر میں انسانیت کی بنیاد پر خدمتِ خلق کا وسیع ترین جال بچھایا، جس نے علماء کرام کی قیادت و سیادت میں نئی ٹکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے منظم انداز میں معقول طریقہ پر اجتماعی انداز میں خدمتِ خلق کا فریضہ انجام دینے کا نیا نہج ملت کو دیا، جس نے تیرہ سالہ محنت کے بعد اس تنظیم کو مثالی تحریک کی شکل دی اور آج شہر حیدرآباد میں پچیس سے زائد شعبہ جات کا حامل یہ ادارہ دوسو باتنخواہ عملہ کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے تندہی کے ساتھ ہمہ تن خدمات میں مصروف ہے ۔ صفا بیت المال کی خدمات کا دائرہ صرف شہر حیدرآباد تک محدود نہیں ہے بلکہ اس تنظیم نے اپنی مثالی تحریک کو ملک کی متعدد ریاستوں میں پھیلادیا ہے ۔ آج اس تنظیم کی تلنگانہ، آندھراپردیش، مہاراشٹرا، کرناٹک، آسام، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں پچاس سے زائد فعال اور متحرک مضبوط شاخیں قائم ہیں۔ صفا بیت المال انڈیا کی شاخوں کا سالانہ تربیتی و تنظیمی اجلاس دارالعلوم حیدرآباد کے احاطہ میں مولانا غیاث احمد رشادی قومی صدر صفا بیت المال انڈیا کی صدارت میں 23؍جنوری بروز جمعرات صبح 9 بجے مولانا عبد الرقیب صاحب کی قرأت کلامِ پاک سے اس اجلاس کا آغاز ہوا۔ مرکزی ٹرسٹیان نے اس موقع پر ہدایات دیں۔ مولانا مصدق القاسمی نے فرمایا کہ ملک کے حالات جس قدر بدلتے جارہے ہیں ہمیں خدمت خلق کے میدان میں مختلف میدانوں میں کام کرنا چاہئے۔ مولانا وسیم الحق ندوی خازن نے فرمایا کہ رجوع الی اللہ کے ساتھ برادران وطن سے قریب ہونے کی اس وقت سنجیدہ فکر کی ضرورت ہے۔ مولانا فصیح الدین ندوی جنرل سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ ہم صرف منصوبے نہ بنائیں بلکہ ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو جوڑیں اور آپسی اتحاد کو فروغ دیں ۔مولانا اسماعیل قاسمی صاحب نے فرمایا کہ یہ وقت تجدید دین اور دعوت دین کا سنہری موقع ہے ۔ مولانا غیاث احمد رشادی نے مرکز کے تمام شعبہ جات کی تفصیلات پیش کیں۔ نیز مندرجہ ذیل علاقوں میں قائم شاخوں کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ کرنول ،ورنگل ،میدک ،عادل آباد ،ظہیر آباد ،کریم نگر ،اٹنور ،بھینسہ ،نظام آباد ،کلواکرتی ، گتی، محبوب نگر ،نلگنڈہ ،خانہ پور، سدا سیوپیٹ ،ناگرکرنول ، پداپلی ۔ بنگلور، بیدر،گلبرگہ، چکمگلور ،میسور، بیلاری ،شیموگہ ،ہاسن، دھارواڑ ، رائچور ، ساگر ، چنچولی ، ہمنا آباد ، بھدراوتی ، کڈور ، شاہ آباد، کشتگی۔ عثمان آباد، ناندیڑ ، جنتور ، ناگپور، جالنہ ، مانوت ، ہنگولی، دھاڑ، پونے ، لاتور، منجلے گاوں ، پربھنی ، اورنگ آباد ، بلڈانہ۔ آسام : بلاسی پاڑہ ، شکتلا ، نوگاوں ۔ جھارکھنڈ : جامتارا ، گریڈیہہ ۔ : شیوپوری۔ مولاناغیاث احمد رشادی نے اس بات کی ترغیب دی کہ وہ جذبۂ صادق اور نیتِ صالح کے ساتھ خدمات میں استقامت کے ساتھ منہمک رہیں۔ حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صاحب نے فرمایا کہ یہ مسرت کی بات ہے کہ صفا بیت المال کی خدمت کا دائرہ کار وسیع سے وسیع ہوتا جارہا ہے۔ کام کی لگن کاکنوں کی محنت کے ثمرات ہیں کہ یہ بہترین کام انجام پارہا ہے اللہ کو پانے کے لئے خدمت کو بڑا دخل ہے ۔اس اجلاس کی پہلی نشست کا اختتام ایک بجے ہوا۔ نماز ظہر اور ظہرانہ کے بعد دوسری نشست کا آغاز ٹھیک 2:30 بجے ہوا۔ جناب انیس احمد صاحب ایڈوکیٹ نے این آر سی اور این پی آر سے متعلقہ بنیادی اُصول کے سلسلہ میں رہنمایانہ اہم ترین باتیں پیش کیں اور مفتی عبدالمہیمن اظہر القاسمی نے سماج کو مساجد سے مربوط کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں اور نبوی دور کو اسوہ بناکر اپنی مساجد کو سماج کا مرکز بنانے پر زور دیا۔ مولانا غیاث احمد رشادی نے صدارتی خطاب میں تمام شاخوں کی نمائندہ شخصیات کو اس بات کی تلقین کی کہ وہ مقامی دیگر تنظیموں سے اشتراک کرتے ہوئے بھی خدمات انجام دیں اور اپنے اپنے علاقوں کی زمینی حقیقتوں سے باخبر ہوں اور علاقہ کی غربت کی سطح کو سامنے رکھتے ہوئے مستحق افراد کی امداد کرنے میں پہل کریں او راپنے علاقہ کی باصلاحیت شخصیتوں سے استفادہ کریں اور باہمی تعاون و تناصر سے آپسی فاصلوں کو دور کرنے کی تدبیریں اختیار کریں۔ یہ اجلاس دعاء سے اختتام پذیر ہوا۔

ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT
Previous Post

ہے طاقتِ ایمان تو ہر شئے سے فزوں تر

Next Post

سلام مومن کی پہچان اور باہمی استحکام کی بنیاد

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

سلام مومن کی پہچان اور باہمی استحکام کی بنیاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×