آئینۂ دکن

صفا بیت المال کی ٹیم بابا نگر و دیگر متاثرہ علاقوں میں مکانات کی صفائی میں مصروف

حیدرآباد: 20؍اکتوبر (پریس ریلیز) صفا بیت المال انڈیاکے صدر مولانا غیاث احمد رشادی سیکریٹری مولانا مصدق القاسمی، نائب صدر مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی اور مولانا عبد اللہ معاذمعاون نائب صدرنے شہر میں ہوئے حالیہ شدید بارش اور اس کے نتیجہ میںتباہی کے سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقے کا دورہ کر تے ہوئے وہا ںپر پھنسے ہوئے افراد کے لئے کھانے پینے اوڑھنے بچھونے کے انتظامات کر نے میں مصروف ہوئے ، صفا بیت المال کی ٹیم اپنی ان تھک محنتوں کیساتھ لوگوں کو راحت پہنچانے کاکام کر رہی ہے ،آپ دیکھ سکتے ہیں شدید بارش کے سبب کس قدر مکانات ، دکانیں ،علاقے کے علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے صفا کی ٹیم ان کی صفا ئی کے کام میں لگی ہوئی ہے ، ذمہ داران صفا بیت المال نے ایک لائحہ عمل تیار کیا اور صفا کے خداموں کے ساتھ ساتھ محلہ کے باہمت پر خلوص نوجوانوں اور والینٹیرس کو لے کر بابا نگراور دیگرعلاقے میں گھر گھر جاکر ان کے گھروں میں جمع ہوگئے پانی کیچڑ کچرا وغیرہ نکال کر صفا کی جانب سے لگائی گئی گاڑیوں کے ذریعہ بستیوں کو اور گھروں کو صاف کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ علاقہ بالا پور رائل کالونی میں دودھ ،کھانے کے پیکٹس اور راشن وغیرہ کی بھی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ،الحمد صفا کی ٹیم جب سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوااس وقت سے بارش سے متاثرہ علاقوں میں جاکر اپنی خدمات پیش کر ہی ہے ان شاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا،اہل خیر حضرات سے درد مندانہ اپیل ہے کہ وہ فراخدلی سے اس کار خیر میں حصہ لیں ، اس کار خیر میں حصہ لینے کے لئے ضروریات زندگی کے تمام سامان کی ضرورت ہے صفا بیت المال نے یہ طئے کیا ہے کہ جن کا بہت زیادہ نقصا ہواہے اور ان کے پاس اس کی بھر پائی کر نے کی استطاعت نہیں ہے ان کے لئے دو قسم کے پیاکیجس 5000 روپئے مالیتی اور 10000 روپئے مالیتی جو مختلف گھریلو اشیاء برتن کپڑے بلانکٹس اور رشن وغیرہ پر مشتمل ہے تیار کئے گئے ہیںجس سے کسی حد تک ان کے نقصان کی بھر پائی ہو سکے ، اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے۔ان نمبرات پر ربط کریں 9394419820/21

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×