آئینۂ دکن

صفا بیت المال انڈیا اور منبر و محراب فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خواتین میں غسل میت اور تجہیز و تکفین کے تربیتی پروگرامس کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد: 12؍جون (پریس ریلیز) مولانا حبیب الرحمن حسامی منیجر مراکزِ نسوان منبر و محراب فاؤنڈیشن کی اطلاع کے مطابق آج بتاریخ 11؍جون خواتین میں غسل میت و تجہیز و تکفین کی عملی مشق کا آخری کیمپ منعقد ہوا اور خواتین نے دلچسپی سے تربیت حاصل کی۔ واضح ہوکہ مندرجہ ذیل علاقوں میں تجہیز و تکفین اور غسل میت کے کیمپس منعقد ہوئے: (۱) ارشادالعلوم ، ایم ایم پہاڑی (۲) بابا نگر’سی‘ بلاک (۳) غازی ملت کالونی، فلک نما (۴) بابا نگر ’سی‘ بلاک، نزد مسجد عمر (۵) بوپیش گپتا نگر، کرمن گھاٹ (۶) بابا نگر ’بی‘ بلاک (۷) ارشاد العلوم ، نور کالونی (۸) جی ایم نگر، نزد اویسی ہاسپٹل (۹) شاہین نگر (۱۰) کمیونٹی ہال، کشن باغ (۱۱) شاہین نگر، عثمان نگر (۱۲) ایل بی نگر، سنٹر نمبر ۶۱ (۱۳) چنتل میٹ ، سنٹر ۵۰ (۱۴) گلشن اقبال کالونی، بلا گڈا (۱۵) لائبریری ہال مسجد نور، ایم ایم پہاڑی (۱۶) نور گھاٹ، نزد گوڈی ملکاپور منڈی (۱۷) نزد عظیم کلینک، سلیمان نگر (۱۸) پرانہ اڈبال (۱۹) نیا اڈبال، چٹگوپہ ، بیدر (۲۰) نزد مسجد عبیدالرحمن ، سلیمان نگر (۲۱) مسجدقطب الدین ، مہدی پٹنم (۲۲) شاہین نگر (۲۳) نیتاجی نگر، علی پور ، ظہیرآباد۔ پروگرام ۱ (۲۴) گورو جواڑا، تلنگانہ۔ پروگرام ۲ (۲۵) نو نمبر ، نزد مسجد محمدیہ، ایم ایم پہاڑی (۲۶) صفا بیت المال ، واحد نگر، ملک پیٹ (۲۷) گولکنڈہ قلعہ، حیدرآباد ۔ منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا جو ملک کی مساجد کے ائمہ و خطباء کا نمائندہ مثالی ادارہ ہے جس نے اپنی چار سالہ خدمات کے ذریعہ ملک و ملت کی اہم ترین خدمات انجام دی ہیں، جن میں سے ایک اہم خدمت خواتین میں میتوں کے غسل اور تجہیز و تکفین کی تربیت ہے۔ الحمدللہ، گزشتہ ایک مہینہ سے مسلسل حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف محلہ جات میں روزانہ غسل میت اور تجہیز و تکفین کا تربیتی کیمپ رکھا گیا اور دیڑھ ہزار خواتین نے الحمدللہ اس میں تربیت حاصل کی۔ اس قسم کے کیمپس کا مقصد یہ ہے کہ خواتین اپنے اپنے رشتہ دار خواتین کے انتقال پر ان کو خود اپنے ہاتھوں سے غسل دیں اور کفن پہنائیں۔ عموماً وہ پیشہ ور خواتین جو میتوں کو غسل دیتی ہیں وہ سنتوں کا اہتمام نہیں کرتیں اور پاکی اور پردہ کا بھی لحاظ نہیں رکھتیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ یہ خواتین اپنے اپنے علاقہ میں میتوں کے غسل والینٹری طور پر دیں۔ الحمدللہ، ان خواتین نے پوری توجہ سے تربیت حاصل کی ہے۔ ان تربیتی کیمپوں میں مولانا عبداللہ قاسمی صاحب، مولانا خواجہ پاشاہ صاحب، مولانا جمیل احمد صاحب اور مولانا تبریز صاحب نے حصہ لیا ۔ان تمام کیمپوں کی سرپرستی مولانا غیاث احمد رشادی نے کی اور ان کی نگرانی مولانا حبیب الرحمن حسامی نے کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×