آئینۂ دکن

مولانا پیر صلاح الدین سیفی نقشبندی کا دو روزہ دورهٔ حیدرآباد

حیدرآباد: 5؍اکٹوبر (پریس ریلیز) حافظ شیخ شبیر فیضی کی اطلاع کے بموجب ملک کے ممتاز عالمِ دین نمونۂ اسلاف حضرت مولانا پیر صلاح الدین سیفی نقشبندی صاحب مدظلہم بتاریخ 19؍ اور 20؍اکٹوبر بروزِ ہفتہ و اتوار 2؍روزہ دورہ پر تشریف لارہے ہیں۔ اس موقع پر مولانا محترم کے پروگرام حسب ذیل رہیں گے:

19؍اکٹوبر بروزِ ہفتہ مجلس علمیہ کے ارکانِ شوری کے اجلاس بمقام مدرسہ سراج العلوم محبوب نگر میں شرکت فرمائیں گے اور اسی دن بعد نمازِ عشاء رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر حیدرآباد میں منعقدہ مجلس علمیہ کے زیر اہتمام جلسۂ عام سے خطاب فرمائیں گے۔

اسی طرح 20؍اکٹوبر بروزِ اتوار 10؍بجے بھونگیر کے قریب کونڈہ موڑگو مقام پر ادارہ اشرف العلوم کی شاخ مدرسہ و مسجد کا افتتاح فرمائیں گے اور اسی دن بعد نمازِ عشاء بمقام آفیسرز میس فنکشن ہال ملک پیٹ میں جلسۂ عام بعنوان ’’ہم اپنی اولاد کی تربیت کیسے کریں،، سے خطاب فرمائیں گے۔

نوٹ: دونوں جلسوں میں خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام رہے گا‘ مزید تفصیلات کے لیےحافظ شیخ شبیر فیضی سے 9985032505پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×