آئینۂ دکن

صفا بیت المال سے میتوں کے غسل و کفن کے لئے دوسری مغسلہ ویان کا آغاز

حیدرآباد: 7؍نومبر (عصرحاضر) حافظ مبشر خان انچار ج صفا بیت المال کی اطلاع کے بموجب صفابیت المال کے زیر اہتمام جس طرح گذشتہ دوسال قبل آخری سفر کے نام سے ایک مغسلہ ویان شروع کی گئی تھی، وہ تحریک بڑی کامیاب رہی، شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاقہ سے روزانہ ہی عوام الناس کے فون آتے ہیں،اورمیتوں کے غسل کفن اور تدفین تک کاکام صفا بیت المال انجام دیتا ہے، اب تک ایک بڑی بس کے ذریعہ خد مات انجام دی جاتی رہی ہیں، اس مرتبہ ایک ڈی سی ایم کو تبدیل کر کے اس میں غسل کے لئے پانی کی ٹینک استعمال شدہ پانی کی ٹینک موٹر گیزر وغیرہ اور قبرستان تک جانے کی سہولت کے اعتبار سے اسکو بنا یا گیا ہے، چونکہ شہر حیدرآباد میں جگہ کی تنگی کی بنا پر بعض چھوٹی گلیوں والے علاقہ،اپارٹ مینٹس اور تنگ جگہ والے علاقہ جہاں بڑی بس نہیں جا سکتی تو صفا بیت المال نے دوسری بس تیار کی جو سائز کے اعتبار سے بس سے چھوٹی ہے جو آسانی کے ساتھ چھوٹی گلیوں میں جاسکتی ہے،اس بس کویو ایس ہیلپ کے تعاون سے خریدا گیا،اس کے ڈیزائین اور بنانے میں جنا ب خضر صاحب کا بھر پور تعاون رہا،ان شاء اللہ کل سے اس دوسری گاڑی کے ذریعہ بھی شہر حیدآباد و سکندرآبا د کے علاقہ میں خدمات انجام دی جائیں گی،واضح ہو کہ جو ضرورت مند ہیں، ان کے لئے مفت سروس رہے گی،لاورث میتوں کے تدفین تک کی سہولت مہیا کی جائے گی، صاحب ثروت افراد کے لئے پانچ ہزار روپئے کے ذریعہ مغسلہ ویان کی سہولت مہیا کی جائے گی، اس طرح صفا کی جانب سے مردحضرات کی ٹیم کے علاوہ و زنانہ میتوں کے لئے عورتوں کی ٹیم کی سہولت موجود ہے،صفا بیت الما کے مرکزی صدر و ٹرسٹیان اہل ثروت احباب سے اپیل کر تے ہیں کہ اس کار خیر میں بھر پور تعاون فر مائیں،جب بھی کسی بمیت کے غسل و تکفین کی ضرورت ہو غسل کے وقت سے تین یاچار گھنٹے قبل اس نمبر پر ربط کریں،
8142211111۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×