اسلامک سینٹر قطب اللہ پور کے تعمیری کام کا امیر حلقہ جناب حامد محمدخان کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد: 28/اپریل (پریس ریلیز) الحمدللہ ماہ رمضان المبارک میں الخیر سوسائٹی قطب اللہ پور میں ”اسلامک سینٹر قطب اللہ پور” کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد و افتتاح بدست محترم مولاناحامد محمد خان،امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ عمل میں آیا۔پروگرام کا آغاز جناب مولانا سید ریاض شاہ نقشبندی قادری (امام و خطیب مسجد حاجی علی) کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔محترم محمد عبد الوحید صاحب (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند قطب اللہ پور) نے افتتاحی کلمات پیش کیے- محترم حافظ محمد رشادالدین،ناظم شہر جماعت اسلامی ہند حیدرآباد نے اسلام میں مساجد اور اسلامک سینٹرس کی اہمیت اور ضرورت پر تفصیلی خطاب کیا۔اس موقع پرمولانا حامد محمد خان،امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے صدارتی خطاب کیا اور اس اسلامک سینٹر میں تعاون کے لیے آگے آنے والے افراد کے حق میں دعا فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ یہ مقام اسلام کی دعوت و اشاعت کا مرکز بنے گا۔اس پروگرام میں جناب ڈاکٹر شیخ محمدعثمان،سیکرٹری شعبہ ملی امور جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ،جناب قاضی بشیر الدین، ملی فورم قطب اللہ پور کے صدر جناب انجنیئرکریم اللہ کے علاوہ علماء اکرام، تاجر، وکلاء، رفقاء جماعت و ممبران ایس آئی او بھی اس موقع پر موجود تھے۔پروگرام کے بعد تمام شرکاء کے لئے افطار اور بعد نماز مغرب طعام کا نظم بھی کیا گیا تھا۔