آئینۂ دکن

صدارتی انتخابات: مشترکہ حکمتِ عملی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں کے سی آر شرکت نہیں کریں گے

حیدرآباد: 15؍جون (عصرحاضر) صدارتی انتخابات کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے لیے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی میٹنگ میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی شرکت نہیں کرے گی۔ میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ منگل کو یہاں پرگتی بھون میں پارٹی صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں پارٹی قائدین کی طویل میٹنگ کے بعد لیا گیا۔
میٹنگ میں شرکت کرنے والے ٹی آر ایس قائدین کا کہنا تھا کہ میٹنگ طلب کرنے میں عجلت سے کام لیا جارہا ہے۔ جب کہ اس کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہے، بعض پارٹی رہنماؤں نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں ممکنہ امیدواروں کے طور پر پیش کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مشاورتی میٹنگ بالکل نہیں ہوگی۔ صدارتی انتخابات 18 جولائی کو ہوں گے اور نتائج کا اعلان 21 جولائی کو کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×