آئینۂ دکن

تعلیم کے ذریعہ ہی معاشرہ میں پائے جانے والے عدم مساوات اور تشدد کا خاتمہ کرسکتے ہیں

حیدرآباد27 دسمبر(عصرحاضر) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے حیدرآباد میں کیشو میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔ انہوں نے ‘حیدرآباد لبریشن موومنٹ’ کے موضوع پر ایک تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا جس میں علاقائی آزادی پسندوں کی خدمات کو دکھایا گیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اقدار کے ساتھ نظام تعلیم کو سب سے زیادہ ترجیح دیں اورثقافتی بنیادی اقدار کے تحفظ کویقینی بنائیں سرمائی تعطیلات گزارنے کیلئے گذشتہ روز حیدرآباد پہنچی دروپدی مرمو نے آج حیدرآباد میں کیشومیموریل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی کے پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے گریجویٹس کے سوالات کے جوابات دیئے۔انہوں نے ایک طالب علم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقدار پر مبنی نظام تعلیم ہونا چاہیے۔والدین کو بھی چاہیے کہ وہ کتابیں پڑھیں اور اپنے بچوں کو معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعہ ہم اس وقت معاشرہ میں پائے جانے والے عدم مساوات اور تشدد کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قناعت زندگی کا ذریعہ ہے۔ معاشی مسابقت کی کوئی انتہا نہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہندوستان دوسرے ممالک کی طرح نہیں ہے۔انہوں نے طلبہ پر زوردیا کہ وہ ملک کی انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرے ممالک کی بھلائی کواختیار کریں۔مرمو نے طلبہ سے بات چیت کی اور نوجوانوں سے سوالات پوچھے۔طالبات سے خطاب کے بعد انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مواصلات کی مہارت اور علم کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی تجویز ہے۔ حیدرآباد کو جدید ترقی کا مرکز قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان حالات کو ترقی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×