آئینۂ دکن

تلنگانہ میں کنول کے کھلنے کے لئے حالات موزوں نظرآرہے ہیں‘ حیدرآباد میں پی ایم مودی کا خطاب

حیدرآباد 12 نومبر(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے نام پر پارٹی کی بنیاد رکھنے والے عہدوں کے مزے لوٹ رہے ہیں اور تلنگانہ کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جارہا ہے۔ اے پی کے وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر آمد کے بعد ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کیلئے پوری ر یاستی حکومت سرگرم ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ترقیاتی پروگراموں میں شرکت پر انہیں مسرت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کارکنوں کی کارکردگی نے انہیں نیا جوش فراہم کیاہے۔ بی جے پی کارکنان یہاں ہو رہی ناانصافیوں کے خلاف سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کمل کے کھلنے کے لئے حالات موزوں نظرآرہے ہیں۔ وزیر اعظم کے وشاکھاپٹنم کا دورہ کی تکمیل کے بعد بیگم پیٹ ایرپوٹ پہنچے پر ان کا گورنر تمیلی سائی، مرکزی وزیر کشن ریڈی اور بی جے پی کے کئی لیڈروں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیر سرینواس یادو نے ریاستی حکومت کی جانب سے مودی کا خیرمقدم کیا۔ مودی کے دورہ کے پیش نظر بیگم پیٹ کے اطراف سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے تلنگانہ کے راماگنڈم کے دورہ کے موقع پر پوسٹرس لگائے گئے ہیں جس میں تلنگانہ سے قبل ازیں کئے گئے وعدوں کے تکمیل کے بارے میں پوچھاگیا ہے۔یہ پوسٹرس نامعلوم افراد نے بڑے پیمانے پر لگا کر سوال کیا کہ تلنگانہ سے مودی کے وعدوں کا کیا ہوا؟پوسٹر س میں سوال کیاگیا کہ آئی ٹی آئی آر کہاں تک قائم ہوا؟ ٹیکسٹائل پارک کا کیا ہوا؟مشن بھاگیرتا کو کتنا فنڈ دیا گیا؟قاضی پیٹ ریلوے کوچ فیکٹری کہاں گئی؟ ڈیفنس کوریڈور، بیارم اسٹیل پلانٹ، میڈیکل کالجوں کو کتنا دیا گیا؟ ہلدی بورڈ کب قائم ہوگا؟ اور آئی آئی ایم کا کیا ہوا؟ مختلف قسم کے فلکسی میں سے بعض فلکسیزمیں سوال کیاگیا کہ ہینڈلوم پر عائد جی ایس ٹی کے خاتمہ کے بعد ہی مودی کو تلنگانہ آنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×