اسلام امن و سلامتی کا علم بردار اور محبت و خیرسگالی کو فروغ دینے والا مذہب ہے؛جس میں ظلم و تشدد کی مطلق گنجائش نہیں،خوف و دہشت کا کوئی تصور نہیں،ذات پات اور رنگ ونسل کی بنیاد پر تفریق کا بالکل جوازنہیں۔مذاہب عالم کے غیرجانب دارانہ مطالعہ کےبعد پورے وثوق کے ساتھ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ انسانی جان کے احترام و وقار اور امن و اطمینان کے ساتھ زندگی گزارنے کے حق کو…
پندرہ اگست 1947ء کوہماراملک انگریزوں کے پنجۂ استبداد اور نرغۂ تشددسے آزادہوااورآزادی کے تقریباً ڈھائی سال بعد آئین کا نفاذ عمل میں آیا،اس کے بعد سےہندوستان ایک مکمل خود مختار جمہوری ملک بن گیا جس کا سنہراخواب ہمارے قائدین نے دیکھا تھا اور جس کی آبیاری کے لیے جام شہادت بھی نوش کیا تھا۔ اس طے شدہ دستور کے آغاز میں جو جملے مرقوم ہیں وہ پڑھنے کے قابل اور بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔ ملاحظہ…
بہ حیثیت مسلمان ہمارا اعتقاد ہے کہ اسلام ایک مکمل ضا بطۂ حیات ہے؛جس میں معاشرے اور سوسائیٹی کی صلاح و فلاح کےحوالے سے وہ زریں ہدایات اور روشن تعلیمات موجود ہیں؛جن کادیگر ادیان و مذاہب میں تلاشِ بسیار کے باوجودملنا مشکل ہے۔حیا اور شرم جیسی اعلیٰ قدریں اسلام نے ہی انسانیت کو سکھلائیں،نگاہوں کو جھکانے،شرم گاہوں کی حفاظت کرنے اور بے حیائی وبدکاری کی جگہوں کے قریب نہ جانے جیسے پاکیزہ احکامات دین متین…
تہذیبوں کی آویزش ،ثقافتوں کاٹکراؤاور روایتوں کا تصادم کوئی انوکھی بات نہیں ،روزاول سے یہ سلسلہ بام عروج پرہےاور تاقیامت جاری رہےگا ۔ بالخصوص اسلامی تہذیب کوہرزمانے میں نت نئے چیلنجز درپیش ہوئے،صلیبیوں،یہودیوں اور تاتاریوں کے ہاتھوں متعددمرتبہ اسلامی تمدن و حضارت پرشب خون مارنےاورچوطرفہ یلغار کرنے کی ناپاک کوششیں کی گئیں؛مگرہربار یا تو اسلام کےمتوالے اپنی تہذیب کے آگے سدسکندری بن کر کھڑے ہوگئےیا پھرکعبہ کو صنم خانہ سے پاسباں میسر آتے رہے ۔اس…
اولیاء کرام کا دل نواز تذکرہ ہر زمانہ میں قلب مضطر کے اطمینان کا باعث اور روح پریشان کی تسکین کا سبب ہے۔ان کی تابندہ زندگی کا ورق ورق، گم کردہ راہوں کے لیے مشعل نور اور گناہ گاروں کے لیے خضرطریق ہے۔یہ سچ ہے کہ ان کی ایمان افروز اور جاں سوز قربانیوں کےمطالعہ سے یقین محکم اور عمل پیہم کا جذبہ بیدار ہوتاہے،نامساعد حالات میں کام کرنے کا حوصلہ ملتا ہے،مخالفین و معاندین…