احوال وطن

جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی جانب سے متاثرہ علاقوں کا سروے جاری

ممبئی ۷/ ستمبر (عصر حاضر) مغربی مہاراشٹر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کی جانب سے سروے جاری ہے،رپورٹ آنے کے بعد مکانات کی از سر نو تعمیر اور حسب ضرورت مرمت کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے مغربی مہاراشٹر کے سفر سے قبل اخبارات کو جاری پریس نوٹ میں کیا۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی جو ان دنوں متاثرہ علاقوں (کولہا پور اور سانگلی) میں سروے کرنے والی ٹیم کے جائزہ اور ان کے ساتھ مشاورتی میٹنگ میں شرکت کے لئے حافظ محمد عارف انصاری جنرل سکریٹری ضلع تھانے،مولانا معراج الحق قاسمی آرگنائزر،محمد اکبر صدیقی مرکزی رکن منتظمہ جمعیۃعلماء ہند،وسیم طفیل صدیقی جوائنٹ سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع تھانے،حافظ فیصل رکن عاملہ جمعیۃعلماء ضلع تھانے کے ہمراہ روانہ ہو ئے ہیں۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا یہ وفد مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹرکی قیادت میں آج (اتوار) بالترتیب سانگلی،میرج اور کولہا پور میں مقامی ذمہ داران اور سروے ٹیم کے ساتھ مشاورتی میٹنگ میں شریک ہوگا۔اور علاقہ کی صورتحال سامنے آنے کے بعد ریاستی ذمہ داروں کے مشورہ سے مستقبل کے لئے لائحہ عمل طے کرے گا۔
واضح رہے کہ جمعیۃعلماء مالیگاؤں کا وفد جس میں حاجی محمدمکی سیٹھ نائب صدر جمعیۃعلماء شہر مالیگاؤں،جناب علیم انجینئر،جناب عنراب انجینئر،جناب مسعود احمد،جناب نہال احمد اور حاجی محمد عمر جان محمدشامل ہیں میرج،سانگلی میں سروے کر رہا ہے،جبکہ جمعیۃعلماء دھولیہ کا وفدجس میں مشتاق احمد صوفی سکریٹری جمعیۃعلماء دھولیہ، مولانا عبد القیوم قاسمی رکن عاملہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر اور سلو عطر والے مالیگاؤں آج (اتوار)کولہا پور پہونچ کر متاثرہ علاقوں کا سروے کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×