آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء ہند کے قومی دفتر میں اراکین منتظمہ کا ایک روزہ اجلاس

حیدرآباد: 8؍ستمبر (پریس ریلیز) حافظ پیر خلیق احمدصابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی اطلاع کے بموجب ریاستی صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش حافظ پیر شبیر احمد صاحب ۱۱؍ ستمبر کو دہلی روانہ ہورہے ہیں جہاں پر جمعیۃ علماء ہند کے اراکین عاملہ کے اجلاس میں شرکت فرمائیں گے نیزجمعیتہ علماء ہند کی مرکزی منتظمہ کے اراکین کا ایک روزہ اجلاس بتاریخ  12؍ ستمبر 2019؁ ء مطابق ۱۲؍ محرم الحرام ۱۴۴۱؁ھ بروز جمعرات صبح 8:00؍بجے تا دوپہر2:00بجے مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند بہادر شاه ظفر مارگ نئی دہلی میں بصدارت امیر الہندحضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب مدظلہ صدر جمعیتہ علماء ہند منعقد ہوگا ۔ اس میں بھی ریاستی صدرمحترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت برکا تہم صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش شرکت فرمائیں گے اس کے علاوہ ریاستی جمعیتہ علماء کا دفتری عملہ اور ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مرکزی منتظمہ کے اہم ذمہ دار جملہ ( 90) احباب جمعیتہ علماء ہند کی مرکزی منتظمہ کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اس اجلاس میں پورے ملک سے جمعیتہ علماء ہند کے مرکزی منتظمہ کہ اراکین شرکت کر ینگے , واضح ہوکہ پورے ملک میں جمعیتہ علماء ہند کی اراکین مرکزی منتظمہ ۱۱؍ ہزار سے زائد ہیں,  جمعیتہ علماء ہند کے مر کزی منتظمہ میں پورے ملک کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا جاتا ہے اہم مسائل پر غور و خوص کے بعد باتفاقِ آرا تجاویز منظور کی جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×