احوال وطن

مولانا ارشد مدنی کی بھاگوت کے بعد سونیا گاندھی سے ملاقات

دیوبند، 7؍ ستمبر (سمیر چودھری)ملک میں قومی یک جہتی اور آپسی بھائی چارے کا پیغام دینے کے مقصد سے آرایس ایس کے رہنما موہن بھاگوت سے ملاقات کرنے کے بعد اب جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کانگریس کے رہنما سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ بڑے لیڈران سے ہورہی مولانا مدنی کی ملاقات کو لے کر ایک مرتبہ پھر بحث ومباحثہ کا دور شروع ہوگیا ہے ، ملک میں مسلمانوں کی سب سے بڑی جماعت جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے گزشتہ شام دہلی کے 10جن پتھ پر واقع کانگریس کے ہیڈ کوارٹر پہنچ کر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ، تقریباً آدھے گھنٹے کی اس ملاقات کے دوران کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل بھی موجود رہے ، حالانکہ مولانا مدنی نے اس ملاقات کو عام ملاقات بتایا لیکن قیاس لگائے جارہے ہیں کہ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر عمران مسعود کی جانب سے آرایس ایس رہنما موہن بھاگوت سے مولانا کی ملاقات کے بعد اٹھائے گئے سوالوں کے سبب مولانا اور سونیا گاندھی کی ملاقات ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مولانا ارشد مدنی اور سونیا گاندھی کے درمیان کشمیر کے مسئلے اور ملک کے موجود ہ حالات سمیت دوسرے اہم مسائل پر گفتگو ہوئی ہے ۔ واضح ہو کہ گزشتہ 30اگست کو مولانا سید ارشد مدنی نے آرایس ایس رہنما موہن بھاگوت سے ملاقات کی تھی اور بند کمرے میں دونوں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک گفتگو ہوئی تھی ، اس کے بعد مولانا مدنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ موجودہ حالات کے مدنظر ملک کی قومی یک جہتی اور امن بھائی چارے کو لے کر انہوں نے آرایس ایس کے رہنما موہن بھاگوت سے ملاقات کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×