ان دنوں وطنِ عزیز کی صورت حال قطعی طور پر مسلم مخالف ہے، ایک طرف تو ہجومی تشدد کے واقعات نے ملک بھر میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کردیا ہے اور سپریم کورٹ کی سخت ہدایات کے باوجود ان واقعات کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آرہا ہے، دوسری طرف حکومت کے بعض وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کُھلے بندوں ایسے بیانات دیتے پھر رہے ہیں جن سے لگتا ہے کہ یہ ملک صرف…
ابھی حال ہی میں ہمارے گنگاجمنی تہذیب کامظہرہندوستان کے اندراناؤمیںیہ سننے کوملاکہ ایک جواں سال لڑکی کے ساتھ بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن اسمبلی نے عصمت ریزی کی،متاثرہ نے اعلی افسران سے اس کی شکایت کی؛لیکن اس پرکوئی توجہ نہیں دی گئی،اس سے دل برداشتہ ہوکرمتاثرہ لڑکی نے یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیامگاہ کے سامنے خودسوزی کی کوشش کی،موقع پرموجودلوگ اس کوبچالیتے ہیں،پھرتحقیقاتی ایجنسی حرکت میںآتی ہے،اورمتاثرہ لڑکی کے والدگرفتارکرلیاجاتاہے،اوراسے جیل میں محروس…
قرآن وحدیث نے میاں بیوی کے درمیان کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے ہمیشہ ایسے اسباب اختیار کرنے کی تعلیم دی ہے کہ جن سے دونوں کے درمیان ایسی محبت، الفت، تعلق ، اور ہمدردی پیدا ہو جو دنیا میں کسی بھی دو شخصوں کے درمیان نہیں ہوتی۔ شریعت اسلامیہ میں دونوں میاں بیوی کو ایک دوسرے کے احترام کے ساتھ ایک دوسرے کے حقوق یعنی اپنی اپنی ذمہ داریوں کو اداکرنے بار بار تعلیم دی…
ساتویں صدی ہجری میں ہندوستان،نہایت پرآشوب،جاں گسل اور خطرناک حالات سے دوچارتھا،ہر طرف افراتفری کا عالم تھا،مسلم ممالک میں کشت وخون کا بازار گرم تھا، منگولوں کی بربریت عام تھی، عدل وانصاف سے سرسبز و شاداب علاقے ظلم وجورکی بادخزاں سے ویران اور سنسان ہوچکے تھے ،ملت اسلامیہ کئی فرقوں میں بٹ کراپنی قوت وشوکت کھو چکی تھی، سفاکی اور بے رحمی اس قدر عام تھی کہ ایک دوسرے کے خون سے ہولی کھیلی جارہی…
ہجری تقویم کے مطابق اسلامی وقمری سال کا ساتواں مہینہ رجب المرجب کا ہے ،اس کا شمار حرمت کے ان چار مہینوں میں ہوتا ہے؛جن کا ذکر قرآن مجید میں ہے۔حرمت کے چار مہینے جس طرح اسلام سےپہلے معزز ومحترم جانے جاتے تھے اسی طرح اسلام کےبعد بھی ان کو وہی حیثیت حاصل ہے ،اللہ تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا ہے : حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالی کے نزدیک مہینوں کی تعداد بارہ ہے،جو…