
حیدرآباد و اطراف
مسجد اکبری بورابنڈہ میں جلسہ عظمتِ صحابہؓ و مقامِ اہلِ بیت
حیدرآباد: 9؍ستمبر (پریس ریلیز) حافظ سید ابرار کی اطلاع کے بموجب انتظامی کمیٹی مسجد اکبری کی جانب سے مسجد اکبری ین آر آر پورم کالونی سائٹ1 بورابنڈہ حیدرآباد میں بتاریخ 10؍محرم الحرام مطابق 10؍ستمبر بروزِ منگل بعد نمازِ عشاء متصلا جلسہ عظمتِ صحابہ و اہل بیت منعقد کیا جارہا ہے۔ ان شاء الله اس موقع پر پیر طریقت ترجمان اہل سنت حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب دامت برکاتہم ناظم ادارہ اشرف العلوم خواجہ باغ سعیدآباد و خلیفہ مجاز حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پرنامبٹ کا بصیرت افروز خطاب ہوگا۔ عامۃ المسلمین سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔ رابطہ کے لیے فون نمبر: 8686654443, 9949000810