آئینۂ دکن

مفتی عبدالمنعم فاروقی کی تازہ تصنیف ’’ حیات ہاجرہ ؒ‘‘ کی رسم اجراء

حیدرآباد: 9؍ستمبر (عصر حاضر) مولانا عبدالواسع قریشی حسامی انچارج خانقاہ مظفریہ کی اطلاع کے مطابق جنوبی ہند کی عظیم دینی ،علمی اور روحانی شخصیت جنید وقت قطب دکن حضرت مولانا شاہ محمد عبدالغفور قریشی چشتی صابری ؒ خلیفہ مجاز شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ سابق مہتمم جامعہ عربیہ قاسم العلوم اودگیر ضلع لاتور مہاراشٹرا کی زوجہ محترمہ کی حالات زندگی پر نبیرہ حضرت قطب دکنؒ مفتی عبدالمنعم فاروقی خطیب جامع مسجد اشرفی قلعہ گولکنڈہ کی تحریر کرہ کتاب ’’ حیات ہاجرہؒ ‘‘ کا رسم اجراء منگل 10 محرم مطابق 10 ستمبر ،بعد نماز مغرب احاطہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم اودگیر ضلع لاتور مہاراشٹرا میں منعقد ہونے والے عظیم الشان محفل نعت رسول ؐ میں عمل میں آئے گا، مفتی عبدالمنعم فاروقی کی یہ دسویں کاوش قلم ہے ، اس سے پہلے موصوف نے حضرت قطب دکنؒ کی حالات زندگی پر ’’ قطب دکن حیات وخدمات ‘‘ کے نام ایک جامع کتاب ترتیب دے چکے ہیں ،حضرت قطب دکنؒ کی زوجہ محترمہ جن کا ابھی حال ہی میں انتقال ہو ا ہے کی دینی ،علمی ، تدریسی ،اصلاحی، رفاہی اور مثالی خدمات کو موصوف نے نہایت قلیل وقت میں قلم کے ذریعہ سپر د قرطاس کر کے منظر عام پر لانے کی کامیاب اور قابل قدر کوشش کی ہے ،محترمہ مرحومہ کا شمار دکن کے اور خصوصاً مرہٹ واڑہ کی عظیم دینی ،علمی خواتین میں ہوتا تھا، محترمہ مرحومہ نے اپنے شوہر حضرت قطب دکن ؒ کے شانہ بشانہ چل کر نہایت استقامت کے ساتھ دینی ،دعوتی اور اصلاحی خدمات انجام دی ، محترمہ مرحومہ کی دینی جد جہد اور غیر معمولی کوششوں کے نتیجہ میں ہزاروں لڑکیاں دینی تعلیم سے آراستہ ہوکر مؤمنانہ زندگی گزار رہی ہیں ،محترمہ مرحومہ نے ستر سال سے زائد عرصہ تک درس وتدریس کے ذریعہ خواتین کی علمی پیاس بجھائی ہے اور استقامت کے ساتھ اصلاحی مجالس قائم کر کے ہزاروں خواتین تک پیغام حق پہنچایا اور ان کی دینی خطوط پر تربیت فرمائی ،ارض دکن کے مختلف حصوں میں ایسی ہزاروں خواتین موجود ہیں جنہوں نے بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ سے استفادہ کیا ہے ،فاضل مصنف نے محترمہ مرحومہ کی انہی دینی واصلاحی اور رفاہی خدمات کو نہایت سلیقے سے ترتیب دیا ہے جسے پڑھنے کے بعد یقینا خواتین وطالبات میں عظیم دینی انقلاب پر پا ہوگا ، ان کی زندگیوں میں نمایا تبدیلی واقع ہوگی اور اس کے ذریعہ گھروں میں دینی مزاج عام سے عام تر ہوگا ، یہ بات مسلم ہے کہ جس طرح اہل علم اور اہل اللہ کی صحبتوں سے زندگیوں میں تبدیلی آتی ہے اسی طرح ان کے حالات زندگی پڑھنے اور سننے سے بھی زندگیوں میں صالح انقلاب برپا ہوتا ہے ،ہر زمانہ میں اصحاب قلم نے ملت کے اصحاب علم وفضل اور مبارک ومحترم ہستیوں پر کتابیں لکھ کر امت کو ان کے حالات سے واقف کروایا ہے ،موصوف کی تحریر بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، ان کی یہ کوشش لائق تحسین ہی نہیں بلکہ قابل قدر ہے ،ان شاء اللہ محترمہ مرحومہ کی مثالی حالات زندگی سے ملت کی لڑکیوں اور عورتوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور ان میں دینی،دعوتی اور اصلاحی جذبہ پروان چڑھے گا ،اللہ کرے کہ یہ کتاب امت کے لئے نافع ثابت ہو اور مؤلف کے لئے خدا کے تقرب کا ذریعہ بنے ،اس کتاب کو نہایت واجبی قیمت پر ،جامعہ عربیہ قاسم العلوم اودگیر،مہارشٹرا،مرکز فلاح انسانیت ،گولکنڈہ ، مؤلف کتاب کے مکان کوہ نور کالونی ٹولی چولی اور دیگر معتبر مکتبوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے ، کتاب حاصل کر نے لئے 9849270160 پر ربط پیدا کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×