آئینۂ دکن

سٹی جمعیۃ علماء حلقہ سکندرآباد کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ عظمتِ صحابہ واہل بیت اطہار

حیدرآباد: 9؍ستمبر (پریس ریلیز) سٹی جمعیۃ علماء حلقہ سکندرآباد کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ عظمتِ صحابہ واہل بیت اطہار بتاریخ 10؍محرم الحرام مطابق 10؍ستمبر بروزِ منگل بعد نمازِ ظہر (نمازِ ظہر 1:20؍بجے) بمقام مسجد محمدی لین بازار ریلوے کوارٹرس چلکل گوڑہ سکندرآباد منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ اجلاس انتظامی کمیٹی مسجد محمدی کی نگرانی میں منعقد ہوگا جب کہ جلسہ کی صدارت مفتی عبد المغنی مظاہری صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد فرمائیں گے۔ مولانا محمد عبد القوی صاحب ناظم ادارہ اشرف العلوم و نائب صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کلیدی خطاب فرمائیں گے۔ انتظامی کمیٹی مسجد محمد لین بازار ریلوے کوارٹرس چلکل گوڑہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×