توحید دین اسلام کا بنیادی عقیدہ: تو حید کا صحیح تصور انسان کو ایک طرف تو دَر در کی غلامی سے بچاتا ہے اوردوسری طرف توہمات سے بھی نجات دلاتا ہے،یہی وہ چیز ہے جو آج ہر جگہ مفقود ہے کیا خاص کیا عام، کیا عالم کیا جاہل، کیا بڑا کیا چھوٹا ہر کوئی توحید کے صحیح تصور سے نا واقف اور نا آشنا ہے اسی وجہ سے انسان مصائب میں مبتلا اور توہمات کا…
دین اسلام ایک نہایت ستھرا اورپاکیزہ مذہب ہے ،اور یہی وہ فطری دین ہے جو قیامت تک کے تمام مسلمانوں کے لیے ایک جامع دستور العمل اور مکمل ضابطۂ حیات کی حیثیت رکھتاہے ؛ اس کے احکام، آفتاب نیم روزسے زیادہ روشن اورماہتاب شب افروزسے زیادہ واضح ہیں؛ اس کی تعلیمات نہایت عمدہ ، صاف اور صلاح و فلاح کی ضامن ہیں ۔بنیادی طور پردین اسلام دو چیزوں سے مرکب ہے (۱)عقیدہ (۲) عمل ۔…
حیدرآباد 2/ اکتوبر (عصر حاضر) مولانا محمد عبد الغفار مجاہد القاسمی کی اطلاع کے مطابق آج بتاریخ 2/اکتوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء فیض گاہ صوفی غلام محمد صاحب رح میں لجنۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا کے اراکین عاملہ و شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، قرآن مجید کی تلاوت و نعت کے بعد مولانا محمد عبد الستار صاحب حسامی نے لجنۃ کے اغراض و مقاصد، اور سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی بعد ازاں صدارت کے…
دیوبند، 29؍ ستمبر (سمیر چودھری) مدرسہ مفتاح العلوم جلال آباد کے مہتمم مولانا حفی اللہ اور دارالعلوم جلال آباد کے مہتمم مولانا محمد واصف امین آج صبح تقریبا آٹھ بجے مظفر نگر کی جیل سے رہا کردیئے گئے۔بتادیں کہ دو ماہ قبل 28؍جولائی کو تھانہ بھون کی پولیس نے مفتاح العلوم جلال آباد، دارالعلوم جلال آباد تھانہ بھون سے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم جن میں مولانا حفی اللہ خان مولانا واصف امین قاری محمد اشرف…
نئی دہلی 30ستمبر2019 (پریس ریلیز) بابری مسجد ملکیت مقدمہ کی سماعت کا آج 34واں دن تھا جس کے دوران فریق محمد فاروق کے وکیل شیکھر نافڈے نے اپنی نا مکمل بحث شروع کرنے سے قبل کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ عدالت پر اس معاملہ کی جلد از جلد سماعت مکمل کرنے کا دباؤ ہے اس لیئے ان کی کوشش ہوگی کہ وہ کم وقت میں اپنی بات عدالت کے سامنے رکھ سکیں۔شیکھرنافڈے نے…