احوال وطن

مولانا حفی اللہ اور مولانا محمد واصف امین مظفرنگر جیل سے رہا

دیوبند، 29؍ ستمبر (سمیر چودھری) مدرسہ مفتاح العلوم جلال آباد کے مہتمم مولانا حفی اللہ اور دارالعلوم جلال آباد کے مہتمم مولانا محمد واصف امین آج صبح تقریبا آٹھ بجے مظفر نگر کی جیل سے رہا کردیئے گئے۔بتادیں کہ دو ماہ قبل 28؍جولائی کو تھانہ بھون کی پولیس نے مفتاح العلوم جلال آباد، دارالعلوم جلال آباد تھانہ بھون سے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم جن میں مولانا حفی اللہ خان مولانا واصف امین قاری محمد اشرف کے خلاف غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر مدرسے میں پناہ دینے کے الزام میں معاملہ درج کیا تھا۔ اس وقت پولیس نے بہت سی دفعات کا استعمال کیا تھا مگر بعد میں وہ ختم کر دی گئی تھی، 28جولائی کو معاملہ پولیس میں درج ہوا 29 جولائی کو ان لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا تھا،ہائی کورٹ نے ان حضرات کو ضمانت مل گئی ہے، اور آج دو ماہ بعد بعد یہ لوگ جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔ قاری محمد اشرف کی ابھی رہائی نہیں ہوئی ہے ان لوگوں کی رہائی پر ارباب مدارس میں خوشی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×