آئینۂ دکن

لجنۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا کے اراکین عاملہ و شوری کا اجلاس

حیدرآباد 2/ اکتوبر (عصر حاضر) مولانا محمد عبد الغفار مجاہد القاسمی کی اطلاع کے مطابق آج بتاریخ 2/اکتوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء فیض گاہ صوفی غلام محمد صاحب رح میں لجنۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا کے اراکین عاملہ و شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، قرآن مجید کی تلاوت و نعت کے بعد مولانا محمد عبد الستار صاحب حسامی نے لجنۃ کے اغراض و مقاصد، اور سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی
بعد ازاں صدارت کے لئے اراکین سے تحریراً رائے لی گئی، جس میں اکثر نے صدارت کے لئے حضرت مولانا محمد ظلال الرحمٰن صاحب کا نام پیش کیا،
سرپرست لجنۃ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم بحیثیت سرپرست اس اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں اراکین کو کام کی طرف توجہ دلائی، نیز جن کاموں میں کمی رہ گئی تھی اس سے بھی آگاہ کیا، اور آئندہ بڑی مستعدی کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی،
صدر کے نام کا اعلان بھی حضرت سرپرست نے کیا اور سابق صدر حضرت مولانا محمد عبد الملک مظاہری صاحب کے کام کو سراہا
سرپرست کی دعا پر یہ اجلاس ختم ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×