مانووتہ پبلک سیوا نظام آباد کی جانب سے غیر مسلم مردوخواتین میں مفت ادویات کی تقسیم
نظام آباد 29:؍ستمبر (پریس ریلیز ) مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام برادران وطن میں کام کرنے والی تنظیم مانووتہ پبلک سیوا جس کا مقصد اسلام اورمسلمانوں کا صحیج تعارف اور برادران وطن میں پاے جانے والے شکوک وشبہات کو رفع کرنا ہے اسی غرض سے ہر ماہ مفتی سعید اکبر صاحب کی ہدایت وایماء پرکبھی اسپتالوں میں کبھی اکثریتی طبقہ والے محلوں میں جاکر غیر مسلموں کو طبی امداد پہونچانے کا اہتمام کیا جاتا ہے الحمد للہ آج بھی اسی پروگرام کے تحت شہر کے علاقہ گوتم نگر نزد مسجد عبداللہ مصباح کا دورہ کیا گیا اور مفت ادویات کارڈ انکے حوالہ کرتے ہوے دس مکانات میں دوائیں فراہم کی گئیں جس پر ان مردوخواتین نے انسانیت کی بنیاد پر ہونے والے اس کارخیر کو سراہا اور ہمت دیاس موقع پرامام مسجد عبداللہ مصباح مفتی الماس قاسمی صدرمسجدکمیٹی جناب شاکر صاحب واہلیان محلہ جناب ذاکر جناب مظہر جناب باسط اور غیرمسلم ذمہ داران جناب سندر صاحب اور جناب ڈگمبر صاحب کاے ہمراہ بیماروں کی عیادت کرتے ہوے ان سے سوسائٹی کا تعارف اور مقصد بیان کیاگیا علاوہ ازیں اس ماہ میں مانووتہ پبلک سیوا کے رفاہی کاموں کو وسعت دیتے ہوے ایک مستحق لڑکی کی شادی کے موقع پر جزوی تعاون کیا گیا اور مولانا اکرام صاحب پرکٹ کی راہ نمای سے ایک ضرورت مند بیمار خاتون کے لےء امدادی رقم حوالہ کی گیء جس کی تمام تر تفصیلات مولانا ابرار قاسمی نے امرتا لکشمی ہاسپٹل پہونچ کر اس خاتون کی عیادت کی اور مالی تعاون دے کر ڈاکٹرس سے اس مریضہ کے سلسلہ میں اچھی اور بہتر نگہداشت کی گذارش کی اس موقع پر سٹی انچارچ مانووتہ مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی مفتی عبدالمبین قاسمی مولاناابراہیم ندوی مولاناارشد علی قاسمی حافظ محسن مولاناابرار قاسمی حافظ معزالدین ودیگر موجودتھے ان شاء اللہ آئندہ ماہ سے ان برادران وطن کو اسلام اور تعلیمات اسلام سے قریب کرنے کی غرض اور آپسی بھای چارہ کو برقراررکھنے کی غرض سے مندر کے ذمہ داران اور عام غیر مسلم محلہ داروں کے ہمراہ ایک وقت کا کھانا ساتھ مل کر کھانے اور پیغام حق پہونچانے کا ارادہ ہے اللہ پاک ہماری اس حقیر سی نیت اور کوشش کوقبول فرماکر اسلام کی سربلندی کے لےء ہمیں ذریعہ بنائے۔