آئینۂ دکن

مجلس دعوۃ الحق کے تحت این ٹی آر نگر میں جلسہ سیرت النبیﷺ و اصلاحِ معاشرہ برائے خواتین

حیدرآباد: 30؍اکٹوبر (عصر حاضر) حافظ محمد عبد العلیم فیضی کی اطلاع کے بموجب جلسہ سیرت النبیﷺ و اصلاحِ معاشرہ برائے خواتین بتاریخ 9؍نومبر بروزِ ہفتہ بعد نمازِ ظہر ٹھیک 2؍بجے بمقام بمکان جناب محمد عباس علی صاحب نزد عیدگاہ بلال این ٹی آر نگر حیدرآباد منعقد ہوگا۔ جس کی نگرانی مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی مدظلہ العالی ناظم مقامی مجلس دعوۃ الحق حیدرآباد فرمائیں گے۔ ان شاء الله اس موقع پر حضرت مولانا مفتی ابوبکر جابر قاسمی استاذ حدیث مدرسہ خیر المدارس بورابنڈہ  اور حضرت مولانا مفتی مقبول احمد مفتاحی مدظلہ خطیب مسجد مصطفی این ٹی آر نگر حیدرآباد کے خصوصی خطاب ہوں گے۔ خواتین و طالبات سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔

نوٹ: مرد حضرات بھی اس بابرکت مجلس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×