آئینۂ دکن

نظام آباد میں ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کو کامیاب بنانے علماء کرام کی اپیل

نظام آباد: 24/دسمبر (پریس نوٹ) تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد کے دفتر میں تمام سنٹرس کے ذمہ داران سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں ( مورخہ 31 دسمبر بعد نماز عصر تا یکم جنوری 2023 بعد عشاء) کو ہونے والے تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کے تمام امور کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور سنٹرس کے ذمے داران کے مابین ورکشاپ کے امور تفہیم کیۓ گئے ۔ اور یہ طۓ پایا کہ آئندہ خواتین کے اس طرح کے ورکشاپ منعقد کیۓ جائیں گے۔ اسی طرح ختم نبوت ٹرسٹ کی ویب سائٹ، یوٹیوب چینل تیار کیۓ جائیں گے۔ جسمیں ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد کی کارکردگی اور ارتدادی فتنوں کے متعلق مواد نشر کیا جاتا رہے گا، آخر میں مفتی سعید اکبر صاحب نقشبندی صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد نے سنڑس کے ذمے داروں سے فرمائیش کی ہے کہ ہر سنٹرس سے ٹیچرس، تعلیم یافتہ نوجوان،کالج کے اسٹوڈنٹس، ڈاکٹرس، وکلاء، اور تاجر حضرات کو جمع کرنے کی فکر کریں، نیز عامۃ المسلمین سے درخواست ہے کہ اس تفہیم ختم نبوت ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے ارتدادی فتنوں سے خود کو اور اپنے اہل و عیال کو محفوظ رکھیں، اس اجلاس میں مفتی سعید اکبر صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد، مولانا سید عماد الدین نائب صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد، مولانا شجاع الرحمن طلحہ، معتمد تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد، حافظ مجیب احمد خازن تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد، مفتی انور خان، تحفظ ختم نبوت نظام آباد، مولانا عبدالقیوم نوری، امام مسجد فاطمہ امجد، مفتی فیض الرحمن، ناظر تحفظ ختم نبوت نظام آباد، مفتی جابر قاسمی صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ بودھن، مولانا سید اکرام الدین، صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ آرمور، حافظ جلال الدین ، تحفظ ختم نبوت بھیمگل، مفتی محبوب خان تحفظ ختم نبوت بچکندہ، مولانا نواز حسامی تحفظ ختم نبوت بانسواڑہ،مولانا منظور عالم تحفظ ختم نبوت کاماریڈی، مفتی عرفان تحفظ ختم نبوت بھینسہ، مفتی فیاض تحفظ ختم نبوت نندی پیٹ، حافظ اسعد تحفظ ختم نبوت بودھن، حافظ جعفر تحفظ ختم نبوت نظام آباد، حافظ عیسیٰ نظام آباد، مولوی حمید الدین صدیقی تحفظ ختم نبوت نظام آباد، عبدالسمیع تحفظ ختم نبوت نظام آباد، اظہر الدین تحفظ ختم نبوت نظام آباد۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×