آئینۂ دکن

ریاست تلنگانہ کے مؤقر و بزرگ عالمِ دین مولانا قاضی سمیع الدین صاحب نرساپور کے لیے دعائے صحت کی اپیل

حیدرآباد: 27؍جولائی (پریس ریلیز) سید عظیم الدین حسامی نائب صدر جمعیۃ الحفاظ کی اطلاع کے بموجب ریاست تلنگانہ کی بزرگ ترین شخصیت نموئہ اسلاف حضرت الاستاذ مولانا قاضی محمد سمیع الدین قاسمی صاحب دامت برکاتہم جو اسلاف کی روایتوں کے پاسدار ، کئی اک دینی ملی سماجی تنظیموں اور مدرسوں کے سرپرست، مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور کے ناظم ، جمعیۃ الحفاظ نرساپور کے سرپرست اعلیٰ ، ریاستی جمعیۃ العلماء کے نائب صدر ،جمعیۃ العلماء ضلع میدک کے صدر ، مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے رکن تاسیسی اور سابق نائب ناظم ہیں کی طبیعت بہت ناساز ہے ، شہر حیدرآباد کے سن شائن ہاسپٹل گچی باؤلی میں زیر علاج ہے ۔ آپ تمام سے درخواست ہے دعا فرمائیں کہ اللہ حضرت والا کو صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے اور عمر میں برکت عطا فرمائے۔ تفصیلات کے لیے مولانا مسیح الدین صاحب اور عبدالجبار صاحب سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 9291335706, 9441038933

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×