آئینۂ دکن

عمرہ کے نام پر گمراہ عقائد کے حامل افراد کی روانگی سے حرمین شریفین کی عظمت و فضیلت مجروح

حیدرآباد: 9؍ڈسمبر (پریس نوٹ) مولانا انصار اللہ قاسمی آرگنا ئزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مورخہ 9/ڈسمبر کو شہر کے ایک اردو روز نامہ میں خارجِ اسلام گمراہ فرقہ’’ دیندار انجمن ‘‘ کے نام نہاد مبلغین کے ’’عمرہ کے لئے روانگی‘‘ کے عنوان سے اشتہار شائع ہوا، اس کے علاوہ اخبارات میں موقع بہ موقع اس خارجِ اسلام انجمن کے اجتماعات وغیرہ کی خبریں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں، تاکہ اس کے ذریعہ خود کے مسلمان ہونے کا پروپیگنڈہ کیا جا سکے، اس پس منظر میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے ارکان وعہدیداران مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی، مولانا مفتی عبد المغنی مظاہری ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مولانا محمد عبد القوی، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، مولانا محمد ارشد علی قاسمی، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی، مولانا مصلح الدین قاسمی اور مولانا محمدامجد علی قاسمی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا:دیندار انجمن درحقیقت فتنہ قادیانیت کی کوکھ سے جنم لینے والی ایک گمراہ تنظیم ہے، قادیانی فرقہ کی طرح یہ خود ساختہ انجمن بھی دائرہ اسلام سے خارج ہے، اس کے پیروکار مسلمان نہیں ہیں، اس لئے کہ مرزا غلام قادیانی کی پیروی میں دیندار انجمن کے بانی اور پیشوا ’’صدیق دیندار المعروف سری چن بسویشور‘‘ نے بھی مختلف گمراہ اور گستاخانہ دعوے کیے، اللہ تعالیٰ کی ذات، نبی ﷺ اور گذشتہ انبیاء کرام ؑکی شان میں گستاخانہ کلمات کہے، اس کے علاوہ اس شخص نے اسلام کے بنیادی عقائد کے بارے میں بھی اپنے ملحدانہ خیالات کا اظہار کیا، اس بناء پر علماء اسلام اور مفتیانِ کرام کا متفقہ فتوی ہے کہ ’’ دیندار انجمن‘‘ ایک گمراہ اور خارجِ اسلام تنظیم ہے، اس کے پیروکاروں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں، پس جب یہ لوگ مسلمان ہی نہیں تو ’’ عمرہ کے لئے روانگی‘‘ سوائے دھوکہ و فریب کے اور کچھ نہیں، اس لئے اخبارات کے انتظامیہ سے خواہش ہے کہ وہ دیندار انجمن کی خبروں اور اشتہارات کو شائع نہ کریں، اس لئے کہ جب اسلام کے باغی گروہ قادیانی فرقہ کی خبریں شائع نہیں کی جاتی ہیں تو قادیانی فرقہ کی اس شاخ کی خبریں بھی شائع نہ کی جائے ،اسی طرح ٹراویلس والوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حرمین شریفین کی عظمت کو ملحوظ رکھتےہوئے مکمل تحقیق کے بعد افراد کو عمرہ گروپ میں شامل کریں۔

Related Articles

2 Comments

  1. انسان کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا کافی ہے کہ بغیر تحقیق کے بات آگے پہنچا دے۔ دیندار انجمن کے تو باقاعدہ قادیانیوں کے خلاف بیانات موجود ہیں۔ اور معذرت کے ساتھ بغیر تفرقے کے جو لوگ اسلام کا کام کریں انہیں ہی کافر قرار دے دیا جاتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ بغیر حوالوں کے بات نہ کی جائے۔ جس جماعت کے خلاف ہندو سرگرم ہیں ان سب کا ساتھ کم از کم مسلم علماء تو دیں۔ اگر وہ گمراہ ہیں تو تصحیح کردیں۔

    1. یہ بات بالکل مسلمہ ہیں کہ دیندار انجمن والوں کا اہلِ اسلام سے کسی بھی طرح کا تعلق نہیں ہے۔ شہر حیدرآباد میں باضابطہ ایک عبادت گاہ ہے ان کے عقائد کلی طور پر علیحدہ ہیں۔ وہ لوگ در حقیقت سرچن بسویشور المعروف صدیق دیندار کے پیروکار ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے مولانا عبدالقوی صاحب کی کتاب سرچن بسویشور المعروف صدیق دیندار کا مطالعہ کرلیں۔

Asrehazir کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×