آئینۂ دکن

ملعون وسیم رضوی کے دل آزار بیانات پر فوری کاروائی کی جائے

حیدرآباد: 17؍نومبر (پریس نوٹ) مولانامحمد انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کےبموجب مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھرا پردیش کے ارکان وعہدیداران مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا محمد عبد القوی، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی ،مولانا مصلح الدین قاسمی، مولانا محمد امجد علی قاسمی اورمولانا محمد ارشد علی قاسمی نےاسلام اور پیغمبر اسلام محسنِ انسانیت حضرت محمد ﷺ کی شان میں بدنامِ زمانہ ملعون وسیم رضوی کے گستاخانہ اور دل آزار بیانات پر اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے، علماء کرام نے اپنے بیان میں کہا اسلام ایک پاکیزہ دین ہے، اس پاکیزہ مذہب میں وسیم رضوی جیسے ناپاک لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، آقا ء دو جہاں نبی آخر الزماں ﷺ کی شان میں نازیبا الفاظ کہہ کر اس ناہنجار شخص نے چاندپر تھو کنے کی حماقت کی ہے، قرآن مجید اور دین اسلام کے بارے میں اِس کے پراگندہ خیالات اِ س کے دماغی خلل کا نتیجہ اور اِ س کی ذہنی خباثت اور فکری غلاظت کا نمونہ ہے، ایسا معلوم ہوتاہے یہ ملعون زمانہ شخص شدید دماغی بواسیر میں مبتلا ہوگیا ہے، اور ایک پاگل سانڈ کی طرح اپنی ہذیان گوئی کے ذریعہ عام مسلمانوں اور انصاف پسند عوام کے دل ودماغ کو مجروح کررہاہے، جس طرح عوامی جان اور املاک کی سلامتی کے لئے پاگل ہاتھی کو کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا اسی طرح مسلمانوں کی دل آزاری اور اُن کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لئے وسیم رضوی جیسے پاگل سانڈکو کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا، اس لئے ہماری حکومت سے پُر زور اپیل ہے کہ وسیم رضوی کے خلاف فوری سخت کاروائی کی جائے اور اِس کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے دل آزار بیانات پر فوری روک لگائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×