آئینۂ دکن

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی کامیاب مساعی، پنجہ گٹہ میں منعقدہ بک فیر سے قادیانی بک اسٹال کی برخواستگی

حیدرآباد: 12؍اگست (پریس نوٹ)  دین ومذہب کے باغی اور ملک وملت کے غدار خود کو” احمدیہ مسلم کمیونٹی” کہنے والے قادیانی فرقہ کی طرف سے عوام کوبے وقوف بنانے اور مسلمانوں کو اسلام کے نام پر گمراہ کرنے کی کوشش بُری طرح ناکام ہوگئی، تفصیلات کے مطابق پنجہ گٹہ میٹروریلوے اسٹیشن لیول ون میں کتاب لورس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایکسپوگیلر یا ایونٹ پارنٹر کے تعاون سے تین روزہ بک فیر کا آغاز ہوا، اس بک فیر میں نام نہاد احمدیہ مسلم کمیونٹی نے منتظمین کو دھوکہ دے کر اپنے گمراہ لٹریچرکی تقسیم اور فروختگی کے لئے بک اسٹال لگالیاتھا، دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کو اس کی اطلاع ملی ، مولانا محمدارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی ہدایت پر مولانا وجیہ الدین قاسمی مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ اور کارکنان ختم نبوت بک فیر پہونچے مولانا مفتی رفیع الدین رشادی صدر مجلس ختم نبوت حلقہ جوبلی ہلز اور مولانا وجیہ الدین قاسمی نے منتظمین سے بات چیت کی، مذہب کے نام پر دھوکہ دہی وجعل سازی کے حوالہ سے خود ساختہ احمدیہ کمیونٹی کی حقیقت منتظمین کے سامنےواضح کی ، بک فیر کے انتظامیہ پوری سنجیدگی کے ساتھ مسئلہ کی سنگینی کو محسوس کیا اور انتظامیہ کے ایک فردنے کہا: یہ بابا رام رحیم کی طرح مذہبی پاکھنڈیوں کا کیس معلوم ہورہاہے، اِس کے بعد انھوں نے بتایا کہ بک فیر میں حصہ لینے والوں کو پابندکیاگیا تھاکہ وہ مذہبی لٹریچر نہیں رکھیں گے، لیکن ان لوگوں (قادیانیوں) نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا، محبت اور انسانیت کے نام پر اپنا مذہبی لٹریچر فروخت کرنا شروع کیا،بہر حال کافی گفت وشنید کے بعد بک فیر کے انتظامیہ نے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کی نمائندگی کو قبول کرتے ہوئے فوری طورپر قادیانی بک اسٹال کو برخواست کروادیا، اس موقع پر حافظ وسیم خازن مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ جوبلی ہلز، محمد سراج ، محمد حنان کارکنان ختم نبوت ٹرسٹ اور ڈاکٹر خلیل مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ نامپلی ودیگر احباب موجو دتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×