آئینۂ دکن

مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیر اہتمام جلسہ سیرت خاتم الانبیاء و تعلیمی مظاہرہ

23/جنوری:(راست۔)حافظ محمد تقی الدین منیری امام وخطیب مسجدعائشی کی اطلاع کے مطابق
 مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیر اہتمام مکتب حضرت حضرت مولانا حکیم شمس الدین انصاری صاحب رحمۃ اللہ علیہ بیڑی کالونی کاماریڈی میں جلسہ سیرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم وتعلیمی مظاہرہ کے نام سے کل بتاریخ 23 جنوری 2021ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد عائشہ بیڑی کالونی کاماریڈی میں منعقد ہوگا۔ جس میں بحیثیت مہمان خصوصی مفکر ملت حضرت حافظ فہیم الدین منیری صاحب ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی شرکت فرمائیں گے جبکہ محترم مولانا مفتی خواجہ شریف صاحب مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی و محترم مولانا منظور عالم صاحب مظاہری منتظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی، و محترم مولانا نظرالحق صاحب دیناجپوری کی زیر نگرانی یہ پروگرام عمل میں آئے گا۔
 عامۃالمسلمین  سے  محمد نظیر صاحب صدر مسجد ھذانے شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×