آئینۂ دکن

حلقۂ جوبلی ہلز میں فیاضی فتنہ سے متاثر ایک خاتون کی توبہ

حیدرآباد: 11؍جنوری (پریس نوٹ) مولانا مفتی شیخ جعفر قاسمی جنرل سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت حلقۂ جوبلی ہلز کے بموجب شہر کے مختلف محلوں میں فیاض نامی شخص کا فتنہ سرگرم ہے، یہ شخص دعاء اور علاج کے سلسلہ میں اپنے گمراہ افکار وخیالات سے پریشان حال مردوخواتین کو متاثر کررہاہے، اس پس منظر میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کی شاخ ’’مجلس تحفظ ختم نبوت حلقۂ جوبلی ہلز‘‘ کی جانب سے ایک روزہ تحفظ ایمان مہم چلائی گئی، اس مہم کے تحت مولانا مفتی رفیع الدین رشادی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقۂ جوبلی ہلز کی قیادت میں 13 علماکرام، ائمہ مساجد اور حفاظ کے وفدنے علاقہ کے مختلف محلوں نیتاجی نگر سلطان نگر، شنکر لال نگر (ساؤتھ) شنکر لال نگر (B) ایرّہ گڈہ، پریم نگر،حمال بستی،نٹراج نگر، سلطان باغ،جنا پریہ اور موتی نگر کا دورہ کیا، دورہ میں علماء کرام نے گھروں اور دکانوں کو پہونچ کر نوجوانوں اور بزرگوں سے ملاقاتیں کی، عقیدۂ ختم نبوت ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول ، حضرت مہدی کے ظہور اور دیگر بنیادی عقائد وعلاماتِ قیامت کے بارے میں انھیں بتایا اور سمجھایا، اس کے علاوہ وہ قادیانیت ، شکیلیت اور فیاض کے فتنہ کے بارے میں انھیں آگاہ وہوشیار کیا، پمفلٹس تقسیم کیئے، الحمدللہ اس مہم کے بہتر نتائج سامنے آئے، بالخصوص ایک خوش نصیب اور سعادت مند خاتون جو فیاض نامی شخص کے گمراہ خیالات سے متاثرہ تھیں، اُس نے توبہ کی اور فیاض کے گمراہ خیالات سے اپنی برأت کا اظہار کیا،دورانِ مہم وفد میں شامل علماء کرام میں سے مولاناعامر عتیق حسامی نے مسجدِ غوثیہ میں اور مولانا مفتی رفیع الدین رشادی نے مسجدِ خواجہ پاشا میں بعد نمازِ ظہر عقائد وایمانیات کے موضوع پر خطاب کیا اس کے علاوہ بعد نمازِ مغرب مسجدِ نور میں مولانا زبیر حسامی اور مسجدِ سلطان باغ میں مولانا ذو الفقار الدین قاسمی(آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقۂ جوبلی ہلز) کے خطابات ہوئے، وفد میں مولانا وجیہ الدین قاسمی(مبلغ ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش) مولانا مفتی شیخ جعفر قاسمی، مولانا عبد الخبیر مظاہری، مولاناعبد الکریم قاسمی، مولانا فرید الدین رشادی، مولانا الیاس رشادی، مولانا عبد القدیر حسامی ، حافظ جہانگیر ، حافظ رحمت علی، حافظ محی الدین، حافظ بدیع الدین انور، حافظ محمد علی، حافظ اعجاز احمداورحافظ عبد السمیع شامل تھے، قبل ازیں علماء کرام کے وفد نے مورخہ 9/جنوری کو مسجد خواجہ پاشاہ ایرّہ گڈہ میں رات میں قیام کیا اور 10/جنوری کو بعد نمازِفجرخصوصی ملاقاتوں کے ذریعہ ایک روزہ تحفظ ایمان مہم کا آغاز کیا، مہم کے اختتام پر علماء کرام کا وفد دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقۂ جوبلی ہلز، ایرہ گڈہ سلطان نگرپہونچ کر دعاء کی، اس طرح تحفظِ ایمان ایک روزہ مہم بحسن وخوبی اختتام کو پہونچی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×