آئینۂ دکن

شدید بارش سے متاثرہ گهرانوں میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی جانب سے ضروری گھریلو سامان کی تقسیم

حیدرآباد: 28؍اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کےبموجب شہر حیدرآباد میں شدید بارش سے متاثرہ 300 گھرانوں میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھرا پردیش کی جانب سے ضروری گھریلو اشیاء وسامان پر مشتمل تین قسم کی کٹس تقسیم کی گئی، اس سلسلہ میں پنک پیالیس فنکشن ہال ایرّہ کنٹہ میں ریلیف پروگرام کی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے معززارکان وعہدیداران مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صدر ،مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری نائب صدر ،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سیکریٹری، مولانا محمد عبد القوی خازن، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی سیکریٹری اورمولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکریٹری کے ہاتھوں متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم عمل میں آئی، تقسیم کی گئی تین طرح کی کٹس میں مردانہ، زنانہ کپڑے، برتن،مشقاب، گلاس، کٹورے، گیاس کا چولہا، بکٹس، ٹب ، آئرن ، شطرنجی ، بیڈشیٹ، بلانکٹس وغیرہ جملہ 23 آئٹمس شامل ہے، ریلیف پروگرام سے دو دن پہلے مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت نے کارکنانِ ختم نبوت کے ساتھ بارش سے شدید متاثرہ محلوں اور کالونیوںرائل کالونی، عمر کالونی، عثمان نگر، الجبیل کالونی، سیف کالونی، بابا نگر، ہاشم آباد کا دورہ کیا، دورہ میں متاثرہ گھرانوں کا سروے کیا گیااور متاثرین کو ٹوکن دئے گئے، اس کے بعد ان متاثرین کو فنکشن ہال میں منعقدہ تقریب میں بلاکر امدادی سامان حوالہ کیاگیا، مجلس تحفظ ختم نبوت کے مخلص کارکنان نے امدادی سامان کی پیاکنگ اور دیگر انتظامات میں حصہ لیا، مجلس تحفظ ختم نبوت کے علماء کرام نے ان کارکنان اور جملہ معاونین کے جذبات کو سراہا اور دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ ان سب کے دردمندانہ وخیر خواہانہ جذبات کو قبول فرمائے اور دارین میں بہتر بدلہ عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×