آئینۂ دکن

خطباء کرام کورونا وائرس سے نجات پانے کے لیے نماز جمعہ کے موقع پر خصوصی دعاء کا اہتمام کریں

حیدرآباد: 25؍جون (پریس نوٹ) مولانا انصاراللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب موجودہ حالات میں کورونا وائرس وباء کی بڑھتی ہوئی شدت کے پس منظر میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے ذمہ دار علماء کرام مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی مولانا محمد عبد القوی مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی مولانا محمد ارشد علی قاسمی مولانا محمد مصلح الدین قاسمی اور مولانا محمد امجد علی قاسمی نے آج مورخہ 26جون کو نماز جمعہ میں اس عالمی مہلک وباء کروناوائرس سے ساری انسانیت کی حفاظت کے لئے خصوصی دعاء کی اپیل کی ہے ان علماء کرام نے اپنی مشترکہ اپیل میں کہا: موجودہ حالات کی مناسبت سے مسلمان کرونا وائرس سے حفاظت کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اور طبی ہدایات پر سختی سے عمل کریں چاہیں ہم گھر میں ہوں یا مسجد میں ہوں  سماجی فاصلہ ہمیشہ برقرار رکھیں سنیٹائزر کااستعمال کریں اور ماسک لگائے رکھیں گھروں میں رہیں بلاوجہ اور بغیر کسی شدید ضرورت ومجبوری کے باہر ہرگز نہ نکلیں علماء کرام نے اپنے بیان میں کہا: ذرائع ابلاغ کے مطابق کرونا وائرس بڑھتاجارہاہے اور بے احتیاطی کی وجہ سےعوام کی بڑی تعداد اس کاشکارہورہی ہے ایسے موقع پر ضروری ہے کہ ہم اپنے مالکِ حقیقی اللہ تعالیٰ سے رجوع ہوں نمازوں کاخصوصی اہتمام کریں خوب ذکرواذکار کریں اور توبہ واستغفار کرتےہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں عامۃ المسلمین بالخصوص نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ واٹساپ وغیرہ فضول مصروفیات میں رہنے کے بجائے اپنے پروردگارکو راضی کرنے اور اس کو منانے کےلۓ عبادت وبندگی کے کاموں میں لگے رہیں دعاء ہےکہ اللہ تعالیٰ موجودہ حالات میں بندوں کے ساتھ اپنی خاص شانِ رحیمی وکریمی کا معاملہ فرماۓ جولوگ اس مہلک وباء کروناوائرس میں مبتلا ہیں انھیں شفایابی نصیب فرمائے جو مسلمان اس وباء سے انتقال کر گئے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اورپوری انسانی برادری کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×