آئینۂ دکن
مجلس تحفظ ختم نبوت کا ماہانہ اجتماع

حیدرآباد: 25؍اکٹوبر (پریس نوٹ) مولانا انصار الله قاسمی خازن مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مورخہ 27؍اکٹوبر بروز اتوار بعد نماز مغرب دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش متصل مسجد الماس کالی قبر چادرگھاٹ میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماہانہ اجتماع منعقد ہوگا۔جس میں مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا بانی ومحرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا مخاطب فرمائیں گے۔ برادران اسلام اور کارکنان مجلس تحفظ ختم نبوت سے مع دوست واحباب کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی گذارش کی جاتی ہے۔