آئینۂ دکن

پرکاشم میں مجلسِ تحفّظ ختم نبوّت ٹرسٹ کی جانب سے تعمیر کردہ مسجد نور جعفر کا افتتاح

حیدرآباد: 18؍مارچ (پریس نوٹ) مولانا حافظ خواجہ نذیرالدین سبیلی رکنِ تاسیسی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مورخہ 19/ مارچ 2020ء بروز جمعرات پاکالہ ضلع پرکاشم میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر نگرانی تعمیرشدہ مسجد”مسجدِ نور جعفر” کا افتتاح عمل میں آۓگا حضرت مولانا ارشد علی قاسمی صاحب سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوّت ٹرسٹ مہمانِ خصوصی ہوں گے واضح رہےکہ مجلسِ تحفّظ ختم نبوّت ٹرسٹ کےتحت ایسے دیہاتوں میں مساجد تعمیر کی جاتی ہیں جہاں مسلمانوں کے لئے کوئی مسجد نہ ہواور ٹرسٹ کی جانب سےاس دیہات میں امام ومعلم کو رکھا جاتا ہے تاکہ دیہات میں مسلمان بچےاور بڑے دینی تعلیم وتربیت سے آراستہ ہوسکیں
مزید تفصیلات کے لئے ٹرسٹ کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جاسکتی ہے
www.khatme-nubuwwat-hyderabad.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×