آئینۂ دکن

دیہاتوں میں مساجد مسلم آبادیوں کی شناخت وپہچان کا ذریعہ: مولانا ارشد علی قاسمی

حیدرآباد: 13/نومبر (پریس نوٹ) مسلم معاشرہ میں مساجد کی وہی حیثیت ہے جوانسان کے جسم میں دل کی ہے انسانی زندگی کے نظام کو کارگر اور کارآمد رکھنے کے لئے دل کا متحرک رہنا ضروری ہے اسی طرح مسلم معاشرہ کو اسلامی خطوط پر چلانے کے لئے منظم اور مستحکم نظام کے ساتھ مساجد کاوجود ضروری ہے ضلع پرکاشم کے دو دیہاتوں تمیّہ پالم اور کری چیڈو میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر نگرانی تعمیر کردہ دومساجد” مسجد زاہدہ بیگم” اور ” مسجد ممتاز ابراہیم” کے افتتاح کے موقع پر مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نے اپنے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا مولانا نے کہا: دیہاتوں میں ہندو مسلم مخلوط سماج اور کلچر کی وجہ سے بعض مرتبہ مسلم آبادیوں کی شناخت مشکل ہوتی ہے لیکن مساجد کی موجودگی سے مسلم آبادیوں کی پہچان آسان ہوجاتی ہے دیہاتوں میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر نگرانی مساجد تعمیر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں میں اپنی مذہبی شناخت کا شعور باقی رہے اور وہ اسلام سے وابستہ رہیں مولانا نے مقامی مسلمانوں پر زور دیتے ہوئے کہا: مسجد بن جانے کے بعد اس کو آباد رکھنا ضروری ہے اس لئے گاؤں کا ہر فرد نمازوں کی پابندی کرے اور ہر گھر سے بچوں کو تعلیم کے لئے مسجد روانہ کریں

اس موقع پر شیخ محمد غوث احمد نگراں شعبہ تعمیر مساجد مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ خواجہ نصیرالدین اور دیگر کارکنانِ ختم نبوت کے علاوہ مقامی ذمہ دار حضرات بھی موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×