آئینۂ دکن

منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس‘ علمائے کرام‘ عمائدین شہر اور ڈاکٹرز کے اہم ترین مشورے

حیدرآباد: 20؍مارچ (راست) کورونا وائرس سخت وبائی مرض ہے اطباء کے مطابق ماضی میں شاید ہی اس کی نظیر ملتی ہے اس لیے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ سماج کو اس وبا سے بچانے کے لیے کوشش کرے ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے مختلف احتیاطی تدبیریں اختیار کی جارہی ہیں تمام شہری اس کا لحاظ رکھیں اسی بندوبست کے طور پر تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے
   مولانا غیاث احمد رشادی بانی و محرک منبر و محراب فائونڈیشن انڈیا اور عرفان محمد خان آرگنائزر کی تحریک پر علماء اور ڈاکٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ 19مارچ2020 بروز جمعرات بعد عشاء کرسٹل بنجارہ مانصاحب ٹینک میں منعقد کی گئی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ حفاظتی تدبیر کے طور پر حکومت کی جانب سے جو مناسب اقدامات کیے جارہے ہیں اس میں بھرپور تعاون کیا جائے جلسہ وجلوس کے نام پر عوامی اجتماعات سے پرہیز کیا جائے یہ مرض چونکہ خاص طور پر باہمی ملاقات کی وجہ سے بھی پھیلتا ہے اس لئے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے نیز مسجدوں میں ائمہ کرام اورخطباء عظام جمعہ کے خطبہ اور جماعت کو مختصر کریں اسی طرح بیرون ملک سے آنے والے افراد کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جو ہدایات دی جارہی ہیں ان پر بھی سختی سے عمل کیا جائے اجلاس نے اس تشویشناک حالت کی وجہ سے ان لوگوں کو جو نزلہ زکام کھانسی وغیرہ میں مبتلا ہوں وقتی طور انہیں گھروں میں ہی نماز ادا کرنے کا مشورہ دیا گیاہے، چند دنوں تک دس سال سے کم عمر کے بچوں اور ساٹھ سال سے زائد عمر کے بوڑھوں سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں نماز ادا کریں،مسجدوں کے ذمہ داران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وضو خانوں ،جانمازوں اور طہارت خانوں کو پاک و صاف رکھیں، مصیبت کی ان گھڑیوں میں صدقہ و خیرات و استغفار کریں کون ہے نعمان اس اجلاس میں مفتی جمال الدین قاسمی صاحب، مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب، مولانا عمر عابدین صاحب، مولانا محمد بانعیم مظاہری، مولانا آصف عمری صاحب،مولانامحمدیوسف مظاہری صاحب، مفتی زبیر احمد قاسمی صاحب، مولانا عبدالستارصاحب، مولانا  غیاث احمد رشادی صاحب جناب امجد صاحب ڈاکٹر آصف صاحب ڈاکٹر صفی صاحب جناب عرفان صاحب جناب سلمان صاحب وغیرہ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×