آئینۂ دکن

مولانا مفتی محمد زکریا مفتاحی کی حیدرآباد میں سہ روزہ اصلاحی مجالس

حیدرآباد:23/نومبر (راست) حافظ سید ابرار کی اطلاع کے بہ موجب مقامی مجلس دعوۃ الحق اللہ پور بورا بنڈہ کی دعوت پر عالم ربانی حضرت مولانا مفتی محمد زکریا صاحب مفتاحی کیرانوی مدظلہ العالی خاص صحبت یافتہ مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب و خلیفہ مجاز محی السنہ حضرت مولانا شاہ محمد ابرار الحق صاحب ہر دوئی نور اللہ مرقدہ کی سہ روزہ پر شہر حیدرآباد آمد ہوگی۔ مہمان مکرم کے شہر حیدرآباد میں درج ذیل مقامات پر اہم ترین خطابات ہوں گے۔25 نومبر بروز جمعہ مسجد اکبری ین آر آر پورم کالونی سائٹ 1 بورابنڈہ میں نماز جمعہ سے قبل خطاب ہوگا۔ اسی دن 25 نومبر بروز جمعہ نماز عشاء متصلا مسجد سعید عبید ھلال اللہ پور میں عوام الناس سے جلسہ عظمت اولیاء اللہ اور انکی تعلیمات کے عنوان پر خطاب ہوگا۔ 26 نومبر بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے تا ظہر جامعہ عائشہ نسوان داراب جنگ کالونی مادنا پیٹ میں خواتین اور طالبات سے خصوصی خطاب ہوگا۔ اسی دن بعد نمازِ مغرب تا عشاء رسول پورہ بیگم پیٹ میں مکاتب کے طلباء وطالبات اور سرپرستوں کے درمیان حضرت والا خطاب فرمائیں گے۔ 26 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء متصلا مسجد مرکزالارشاد میں علماء حفاظ کو مخاطب فرمائیں گے۔ 27 نومبر بروز اتوار صبح گیارہ تا نماز ظہر دارالعلوم رشیدیہ مہدی پٹنم میں علماء حفاظ سے خطاب ہوگا۔ اسی دن بعد ظہر تین بجے سے مدرسہ فیض العلوم سعیدآباد میں ماہانہ جلسہ اصلاحِ معاشرہ سے اصلاحی خطاب ہوگا۔ اور بعد نماز عشاء متصلا مسجد رحمانیہ پربھات نگر میں ماہانہ اجلاس سے عوام الناس میں عمومی خطاب فرمائیں گے۔ حضرت والا کا قیام اللہ پور میں مولانا سید زبیر صاحب حسامی کے مکان پر ہوگا اور روزانہ بعد نمازِ فجر مسجد سعید عبید ہلال اللہ پور بورا بنڈہ میں اصلاحی مجالس ہوگی۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کے ذریعہ ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کی اپیل ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ان فون نمبرات پر ربط فرمائیں۔ 8686654443, 9059637061, 9703239073

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×