آئینۂ دکن

دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث و ادب مولانا سلمان بجنوری نقشبندی کا كل سے سہ روزہ دورۂ حیدرآباد

حیدرآباد: 12؍اکتوبر (عصرحاضر) حافظ شیخ شبیر فیضی کی اطلاع کے بموجب ملک کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری نقشبندی مدظلہ العالی استاذ حدیث و ادب دارالعلوم دیوبند و نائب صدر جمعیۃ علماء ہند وخلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم کا سہ روزہ دورۂ حیدرآباد 13؍اکتوبر تا 15اکتوبر 2022ء بروزِ جمعرات تا ہفتہ ہوگا۔ 13؍اکتوبر بروزِ جمعرات بعد نمازِ عشاء مسجد آمنہ پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی حیدرآباد میں خطاب ہوگا۔ اسی دن مدرسہ فیض الصالحین حکیم پیٹ کنٹہ کی طالبات کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے۔ 14؍اکتوبر بروزِ جمعہ قبل از نمازِ جمعہ 1:30؍بجے مسجد محی النسۃ مدرسہ سبیل الفلاح بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد میں خطاب ہوگا۔ اسی دن بعد نمازِ عشاء مسجد اکبری اکبرباغ ملک پیٹ حیدرآباد میں حضرت والا خطاب فرمائیں گے۔ 15؍اکتوبربروزِ ہفتہ صبح آٹھ بجے مدرسہ تجویدالقرآن ٹرسٹ آزاد نگر عنبرپیٹ کے اساتذہ، طلباء و طالبات سے خطاب ہوگا۔ بعد ازاں مدرسہ امدادالعلوم ٹین پوش میں 10؍بجے سے طلباء واساتذہ سے خطاب فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ عامۃ المسلمین بالخصوص تلامذۂ حضرت والا کے علاوہ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ سے وابستہ تمام مریدین متوسلین و متعلقین سے شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×