مسجد زم زم باغ عنبرپیٹ میں ’’آؤ نماز سیکھیں‘‘ تربیتی پروگرام
حیدرآباد: 29؍دسمبر (عصرحاضر) تحفظ شریعت ٹرسٹ کے زیر اہتمام اور انتظامی کمیٹی مسجد زم زم باغ عنبرپیٹ حیدرآباد کے زیر انتظام ایک اہم تربیتی پروگرام بہ عنوان آؤ نماز سیکھیں!!! (بذریعہ پروجیکٹر) برائے اسٹوڈنٹس و تجارت پیشہ حضرات بہ تاریخ: 30/ دسمبر 2022ء بہ روز جمعہ مطابق 6/جمادی الاخریٰ 1444ھ بعد نماز عشاء بہ مقام: مسجد زم زم باغ عنبرپیٹ حیدرآباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر مفتی محمد عامر قاسمی صدر تحفظ شریعت ٹرسٹ اور مولانا عبد الرشید طلحہ نعمانی معتمد عمومی تحفظ شریعت ٹرسٹ مذکورہ عنوان پر محاضرہ پیش کریں گے۔ انتظامی کمیٹی مسجد زم زم باغ عنبرپیٹ حیدرآباد نے عامۃ المسلمین سے اس اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر ربط کریں: 9700619977‘ 6304845632