آئینۂ دکن

مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں جلسہ سیرت محسن انسانیت، مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جاہی ہوں گے مہمان خصوصی

حیدرآباد: 16/دسمبر (پریس نوٹ) حافظ شیخ امیر الدین کی اطلاع کے بموجب مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ حبیب نگر میں بتاریخ : 17 / ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء (نماز عشاء 7:45 بجے) جلسہ سیرت محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوگا۔ اس جلسہ کے مہمان خصوصی ریاست کرناٹک کے معروف عالم دین حضرت پی ایم مزمل صاحب رشادی والاجاہی نقشبندی (خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور) کا اہم ترین خطاب ہوگا۔ جلسہ کا آغاز حافظ وقاری ادریس صاحب مصباحی کی قرآت کلام پاک سے ہوگا جبکہ نعت پاک حافظ وقاری عبدالقوی ادریس صاحب ( نائب امام مسجد مسکین شاہ ملے پلی) سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مجلس انتظامی کمیٹی ، مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ وحبیب نگر نے عوام الناس سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×