آئینۂ دکن

مسجد معراج کرماگوڑہ سعیدآباد حیدرآباد میں مسابقہ حفظ قرآن مجید

حیدرآ باد: 5؍دسمبر (عصرحاضر) حافظ محمد اسلم کنوینر مسابقہ کی اطلاع کے بہ موجب مدارس اسلامیہ گریٹر حیدرآباد کے شعبہ حفظ کی ترغیب و تشویق کے ذریعہ پختگی و  استحکام کی غرض سے بحکم حضرت مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی دامت برکاتہم ناظم مقامی مجلس دعوۃ الحق حیدرآباد ماہانہ مسابقہ قرآن مجید کا اہتمام پچهلے دو ماہ سے کیا جارہا ہے۔ اس ماہ کا مسابقہ پارہ ایک تا پارہ دس ہوگا۔ مسابقہ کا انعقاد بہ تاریخ 8؍دسمبر 2022ء مطابق 13؍جمادی الاول 1444ھ بہ روزِ جمعرات بہ وقت صبح 8؍بجے تا نمازِ ظہر ‘ بعد نمازِ ظہر انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ اس مسابقہ کی صدارت حضرت مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی دامت برکاتہم فرمائیں گے۔ جبکہ حضرت حافظ سید فضل الرحمن صاحب مدظلہ العالی کی سرپرستی  اور مولانا حافظ محمد آصف صاحب مدظلہ صدر مدرس مدرسہ امداد العلوم نگرانی فرمائیں گے۔ اس مسابقہ میں بہ حیثیت حکم مولانا مفتی احمد محی الدین زید مجدہ‘ مولوی حافظ خواجہ حسن الدین صاحب زید مجدہ شرکت کریں گے۔ انعام اول 2500 روپیے ‘ انعام دوم 2000 روپیے‘ انعام سوم 1500 روپیے‘ انعام چہارم‘ 1000 روپیے اور انعام پنجم 500 روپیے طے کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 80فیصد نمبرات حاصل کرنے والے ہر مساہم کو ترغیبی انعام کے طور پر تین سو روپیے دئیے جائیں گے۔ ان شاء الله

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×