مسجد عامرہ عابڈز میں محفل نعت النبیﷺ، ممتاز شعراء کرام نعتیہ کلام پیش کریں گے
حیدرآباد: 20؍اکتوبر (عصرحاضر) مسجد عامرہ عابڈس کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کل بتاریخ 24، ربیع الاول 1444 مطابق21، اکٹوبر 2022 بروز جمعہ بعد نماز عشاء، بمقام مسجد عامرہ، عابڈس میں ایک عظیم الشان محفلِ نعت النبیﷺ منعقد ہونے جا رہی ہے، جس میں شہر حیدرآباد کے ممتاز و مشہور اور متشرع و متبع سنت نعت خواں و شعرائے کرام نعتیہ کلام سنانے کی سعادت حاصل کریں گے، بلبلِ دکن مولاناعلیم الدین واحد صاحب، مداحِ رسول مولانا نذیر نادر حسامی صاحب، شاعرِ خوش نوا پیرعبدالوہاب عمیر صاحب‘ شہنشاہِ ترنم حافظ و قاری تاج الدین سعید صاحب اور خوش آواز و پر سوز نعت خواں مولانا عبدالسلام عبید صاحب بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نذرانہ عقيدت پیش فرمائیں گے۔ مسجد عامرہ عابڈس میں منعقدہ دوسری سیرت النبیﷺ کوئز میں پوزيشن لانے والوں کو انعام سے اور دوسرے حصہ لینے والوں کو مومنٹوز سے بھی ان شاء اللہ اس محفل میں نوازا جائے گا۔ مفتی اکرام الحسن مبشر امام و خطيب مسجدِ عامرہ، عابڈس نے تمام محبانِ رسولﷺ سے شرکت کی گزارش کی ہے۔