حیدرآباد و اطراف

مسجد عامرہ عابڈز میں تحریری سیرت کوئز کا کامیاب انعقاد‘ زائد از 150 تاجرین و دیگر نے حصہ لیا

حیدرآباد: 15؍اکتوبر (عصرحاضر) مسجد عامرہ، عابڈس کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے الحمدللہ عابڈس مارکیٹ کے لوگوں اور مسجد عامرہ کے مصلیوں کو سیرت النبیﷺ سے واقف کروانے کے لیے گزشتہ دو سالوں سے الحمدللہ ربیع الاول میں سیرت النبیﷺ کوئز منعقد کی جا رہی ہے، اس سال بھی الحمدللہ 15، اکٹوبر 2022، بروز ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے سے سیرت النبیﷺ کوئز مفتی اکرام الحسن مبشر امام و خطيب مسجدِ عامرہ کی نگرانی میں منعقد کی گئی، جس میں تقریباﹰ دیڑھ سو سے زیادہ عاشقان رسولﷺ نے حصہ لے کر سیرت النبیﷺ کوئز کے جوابات دینے کی کوشش کی، سیرت النبیﷺ سے متعلق ستر سوالات پر مشتمل ایک پرچہ ایک ہفتہ قبل لوگوں کے حوالے کیا گیا تھا، اور ان سے کہا گیا تھا کہ آپ خود اس کا جواب تلاش کرکے یاد کرکے آجائیں، مقصد بس یہ تھا کہ جوابات تلاش کرنے کے بہانے سیرت النبیﷺ کا اچھا خاصہ مطالعہ ہوجائے، پھر سیرت کوئز میں پچاس سوالات آپشنز کے ساتھ دئیے گئے تھے جن کے جوابات لوگوں نے اپنی یاد داشت کے مطابق لکھے۔
سیرت النبیﷺ کوئز میں پوزیشن لانے والوں کو ان شاءاللہ انعامات ایک عظیم الشان محفل نعت النبیﷺ میں دیئے جائیں گے، اور یہ محفل ان شاء اللہ 21، اکٹوبر، بروز جمعہ، بعد نماز عشاء، مسجد عامرہ، عابڈس میں منعقد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing